Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹           Ya Sin-36 سورت یٰس ›Ayah No-83 ایت نمبر
| فَسُبْحٰنَ الَّذِیْ بِیَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ |
| آسان اُردو | پھر پاک ہے وہ جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہی (ملکیت) ہے! اور اُسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | غرض پاک ہے وہ ذات جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی حکومت ہے اور اسی کی طرف تم سب کو آخر کار لے جایا جائے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پاک ہے وہ جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا مکمل اقتدار ہے، اور اسی کی طرف تم پلٹائے جانے والے |
| احمد رضا خان | تو پاکی ہے، اسے جس کے ہاتھ ہر چیز کا قبضہ ہے، اور اسی کی طرف پھیرے جاؤ گے |
| احمد علی | پس وہ ذات پاک ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا کامل اختیار ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے |
| فتح جالندھری | وہ (ذات) پاک ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہت ہے اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے |
| طاہر القادری | پس وہ ذات پاک ہے جس کے دستِ (قدرت) میں ہر چیز کی بادشاہت ہے اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے، |
| علامہ جوادی | پس پاک و بے نیاز ہے وہ خدا جس کے ہاتھوں میں ہر شے کا اقتدار ہے اور تم سب اسی کی بارگاہ میں پلٹا کر لے جائے جاؤ گے |
| ایم جوناگڑھی | پس پاک ہے وه اللہ جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہت ہے اور جس کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے |
| حسین نجفی | پس پاک ہے وہ ذات جس کے قبضۂ قدرت میں ہر چیز کی حکومت ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤگے۔ |
| M.Daryabadi: | Wherefore hallowed be He in whose hand is the governance of everything, and Unto whom ye shall be returned. |
| M.M.Pickthall: | Therefor Glory be to Him in Whose hand is the dominion over all things! Unto Him ye will be brought back. |
| Saheeh International: | So exalted is He in whose hand is the realm of all things, and to Him you will be returned. |
| Shakir: | Therefore glory be to Him in Whose hand is the kingdom of all things, and to Him you shall be brought back. |
| Yusuf Ali: | So glory to Him in Whose hands is the dominion of all things: and to Him will ye be all brought back. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے