Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹           Ya Sin-36 سورت یٰس ›Ayah No-51 ایت نمبر
| وَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَاِذَا هُمْ مِّنَ الْاَجْدَاثِ اِلٰى رَبِّهِمْ یَنْسِلُوْنَ |
| آسان اُردو | اور صور میں پھونک دیا جائے گا پھر تب! وہ قبروں سے اپنے رب کی طرف بھاگ پڑیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور صور پھونکا جائے گا تو یکایک یہ اپنی قبروں سے نکل کر اپنے پروردگار کی طرف تیزی سے روانہ ہوجائیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پھر ایک صور پھونکا جائے گا اور یکایک یہ اپنے رب کے حضور پیش ہونے کے لیے اپنی قبروں سے نکل پڑیں گے |
| احمد رضا خان | اور پھونکا جائے گا صور جبھی وہ قبروں سے اپنے رب کی طرف دوڑتے چلیں گے، |
| احمد علی | اور صور پھونکا جائے گا تو وہ فوراً اپنی قبروں سے نکل کر اپنے رب کی طرف دوڑے چلے آئیں گے |
| فتح جالندھری | اور (جس وقت) صور پھونکا جائے گا یہ قبروں سے (نکل کر) اپنے پروردگار کی طرف دوڑ پڑیں گے |
| طاہر القادری | اور (جس وقت دوبارہ) صُور پھونکا جائے گا تو وہ فوراً قبروں سے نکل کر اپنے رب کی طرف دوڑ پڑیں گے، |
| علامہ جوادی | اور پھر جب صور پھونکا جائے گا تو سب کے سب اپنی قبروں سے نکل کر اپنے پروردگار کی طرف چل کھڑے ہوں گے |
| ایم جوناگڑھی | تو صور کے پھونکے جاتے ہی سب کے سب اپنی قبروں سے اپنے پروردگار کی طرف (تیز تیز) چلنے لگیں گے |
| حسین نجفی | اور جب (دوبارہ) صور پھونکا جائے گا تو وہ ایک دم اپنی قبروں سے (نکل کر) اپنے پروردگار کی طرف تیز تیز چلنے لگیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | And the trumpet shall be blown, and lo! from the tombs Unto their Lord they shall be hastening. |
| M.M.Pickthall: | And the trumpet is blown and lo! from the graves they hie unto their Lord, |
| Saheeh International: | And the Horn will be blown; and at once from the graves to their Lord they will hasten. |
| Shakir: | And the trumpet shall be blown, when lo! from their graves they shall hasten on to their Lord. |
| Yusuf Ali: | The trumpet shall be sounded, when behold! from the sepulchres (men) will rush forth to their Lord! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے