Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹           Ya Sin-36 سورت یٰس ›Ayah No-44 ایت نمبر
| اِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَ مَتَاعًا اِلٰى حِیْنٍ |
| آسان اُردو | ماسوائے ہماری طرف سے ایک رحمت کے اور (وہ بھی) تھوڑے عرصہ کے آرام (فاہدے)کے ہی (وہ بچائے جا سکتے ہیں) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | لیکن یہ سب ہماری طرف سے ایک رحمت ہے، اور ایک معین وقت تک (زندگی کا) مزہ اٹھانے کا موقع ہے۔ (جو انہیں دیا جارہا ہے) |
| ابو الاعلی مودودی | بس ہماری رحمت ہی ہے جو انہیں پار لگاتی اور ایک وقت خاص تک زندگی سے متمتع ہونے کا موقع دیتی ہے |
| احمد رضا خان | مگر ہماری طرف کی رحمت اور ایک وقت تک برتنے دینا |
| احمد علی | مگر یہ ہماری مہربانی ہے اور انہیں ایک مدت تک فائدہ دینا ہے |
| فتح جالندھری | مگر یہ ہماری رحمت اور ایک مدت تک کے فائدے ہیں |
| طاہر القادری | سوائے ہماری رحمت کے اور (یہ) ایک مقررہ مدّت تک کا فائدہ ہے، |
| علامہ جوادی | مگر یہ کہ خود ہماری رحمت شامل حال ہوجائے اور ہم ایک مدّت تک آرام کرنے دیں |
| ایم جوناگڑھی | لیکن ہم اپنی طرف سے رحمت کرتے ہیں اور ایک مدت تک کے لئے انہیں فائدے دے رہے ہیں |
| حسین نجفی | مگر یہ کہ ہماری رحمت (شاملِ حال) ہو جائے اور ایک (خاص) وقت تک بہرہ مند کرنا منظور ہو۔ |
| M.Daryabadi: | unless it be a mercy from us, and as an enjoyment for a season. |
| M.M.Pickthall: | Unless by mercy from Us and as comfort for a while. |
| Saheeh International: | Except as a mercy from Us and provision for a time. |
| Shakir: | But (by) mercy from Us and for enjoyment till a time. |
| Yusuf Ali: | Except by way of Mercy from Us, and by way of (world) convenience (to serve them) for a time. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے