Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹           Ya Sin-36 سورت یٰس ›Ayah No-43 ایت نمبر
| وَ اِنْ نَّشَاْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِیْخَ لَهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْقَذُوْنَۙ |
| آسان اُردو | اور اگر ہم چایں، تو ہم ان کو غرق کر دیں، پھر ان کے لیے کوئی مدد نہیں ہو اور نہ ہی وہ بچائے جا سکتے ہیں؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اگر ہم چاہیں تو انہیں غرق کر ڈالیں، جس کے بعد نہ تو کوئی ان کی فریاد کو پہنچے اور نہ ان کی جان بچائی جاسکے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ہم چاہیں تو اِن کو غرق کر دیں، کوئی اِن کی فریاد سننے والا نہ ہو اور کسی طرح یہ نہ بچائے جا سکیں |
| احمد رضا خان | اور ہم چاہیں تو انہیں ڈبودیں تو نہ کوئی ان کی فریاد کو پہنچنے والا ہو اور نہ وہ بچائے جائیں، |
| احمد علی | اور اگر ہم چاہتے تو انہیں ڈبو دیتے پھر نہ ان کا کوئی فریاد رس ہوتا اور نہ وہ بچائے جاتے |
| فتح جالندھری | اور اگر ہم چاہیں تو ان کو غرق کردیں۔ پھر نہ تو ان کا کوئی فریاد رس ہوا اور نہ ان کو رہائی ملے |
| طاہر القادری | اور اگر ہم چاہیں تو انہیں غرق کر دیں تو نہ ان کے لئے کوئی فریاد رَس ہوگا اور نہ وہ بچائے جاسکیں گے، |
| علامہ جوادی | اور اگر ہم چاہیں تو سب کو غرق کردیں پھر نہ کوئی ان کافریاد رس پیدا ہوگا اور نہ یہ بچائے جاسکیں گے |
| ایم جوناگڑھی | اور اگر ہم چاہتے تو انہیں ڈبو دیتے۔ پھر نہ تو کوئی ان کا فریاد رس ہوتا نہ وه بچائے جائیں |
| حسین نجفی | اور اگر ہم چاہیں تو انہیں غرق کر دیں پھر نہ کوئی ان کا فریاد رس ہو اور نہ ہی وہ چھڑائے جا سکیں۔ |
| M.Daryabadi: | And if We list, We shall drown them, and there will be no shout for them, nor will they be saved. |
| M.M.Pickthall: | And if We will, We drown them, and there is no help for them, neither can they be saved; |
| Saheeh International: | And if We should will, We could drown them; then no one responding to a cry would there be for them, nor would they be saved |
| Shakir: | And if We please, We can drown them, then there shall be no succorer for them, nor shall they be rescued |
| Yusuf Ali: | If it were Our Will, We could drown them: then would there be no helper (to hear their cry), nor could they be delivered, |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے