Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹           Ya Sin-36 سورت یٰس ›Ayah No-33 ایت نمبر
| وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الْاَرْضُ الْمَیْتَةُ١ۖۚ اَحْیَیْنٰهَا وَ اَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ یَاْكُلُوْنَ |
| آسان اُردو | اُن (لوگوں) کے لیے بنجر (مردہ) زمین ایک نشانی ہے. ہم اس کو زندہ کرتے ہیں، اور ہم اس سے اناج اُ گاتے(نکالتے) ہیں پھر وہ اُس(اناج) سے کھاتے ہیں؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ان کے لیے ایک نشانی وہ زمین ہے جو مردہ پڑی ہوئی تھی، ہم نے اسے زندگی عطا کی، اور اس نے غلہ نکالا، جس کی خوراک یہ کھاتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اِن لوگوں کے لئے بے جان زمین ایک نشانی ہے ہم نے اس کو زندگی بخشی اور اس سے غلہ نکالا جسے یہ کھاتے ہیں |
| احمد رضا خان | اور ان کے لیے ایک نشانی مردہ زمین ہے ہم نے اسے زندہ کیا اور پھر اس سے اناج نکالا تو اس میں سے کھاتے ہیں، |
| احمد علی | اور ان کے لیے خشک زمین بھی ایک نشانی ہے جسے ہم نے زندہ کیا اور اس سے اناج نکالا جس سے وہ کھاتے ہیں |
| فتح جالندھری | اور ایک نشانی ان کے لئے زمین مردہ ہے کہ ہم نے اس کو زندہ کیا اور اس میں سے اناج اُگایا۔ پھر یہ اس میں سے کھاتے ہیں |
| طاہر القادری | اور اُن کے لئے ایک نشانی مُردہ زمین ہے، جِسے ہم نے زندہ کیا اور ہم نے اس سے (اناج کے) دانے نکالے، پھر وہ اس میں سے کھاتے ہیں، |
| علامہ جوادی | اور ان کے لئے ہماری ایک نشانی یہ مردہ زمین بھی ہے جسے ہم نے زندہ کیا ہے اور اس میں دانے نکالے ہیں جن میں سے یہ لوگ کھارہے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور ان کے لئے ایک نشانی (خشک) زمین ہے جس کو ہم نے زنده کر دیا اور اس سے غلہ نکالا جس میں سے وه کھاتے ہیں |
| حسین نجفی | اور (ہماری نشانیوں میں سے) ان کیلئے ایک نشانی وہ مردہ زمین ہے جسے ہم نے زندہ کر دیا اور اس سے دانہ (غلہ) نکالا جس سے وہ کھاتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And a sign Unto them is the dead land. We quicken it and therecut We bring forth grain, so that thereof they eat. |
| M.M.Pickthall: | A token unto them is the dead earth. We revive it, and We bring forth from it grain so that they eat thereof; |
| Saheeh International: | And a sign for them is the dead earth. We have brought it to life and brought forth from it grain, and from it they eat. |
| Shakir: | And a sign to them is the dead earth: We give life to it and bring forth from it grain SQ they eat of it. |
| Yusuf Ali: | A Sign for them is the earth that is dead: We do give it life, and produce grain therefrom, of which ye do eat. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے