Chapter No 22-پارہ نمبر    ‹           Saba-34 سورت سبا ›Ayah No-41 ایت نمبر
| قَالُوْا سُبْحٰنَكَ اَنْتَ وَلِیُّنَا مِنْ دُوْنِهِمْ١ۚ بَلْ كَانُوْا یَعْبُدُوْنَ الْجِنَّ١ۚ اَكْثَرُهُمْ بِهِمْ مُّؤْمِنُوْنَ |
| آسان اُردو | وہ (فرشتے) کہیں گے: پاک ہے تُو، تُو ہی ہمارا بچانے والا(دوست) ہے ان لوگوں (کی عبادت) سے،!نہیں،! یہ(لوگ)جنات کی عبادت کیا کرتے تھے، اور اُن میں سے اکثر (لوگ) ان پر ایمان رکھتے تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ کہیں گے کہ : ہم تو آپ کی ذات کی پاکی بیان کرتے ہیں، ہمارا تعلق آپ سے ہے، ان لوگوں سے نہیں۔ دراصل یہ تو جنات کی عبادت کیا کرتے تھے۔ ان میں سے اکثر لوگ انہی کے معتقد تھے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | تو وہ جواب دیں گے کہ "پاک ہے آپ کی ذات، ہمارا تعلق تو آپ سے ہے نہ کہ اِن لوگوں سے دراصل یہ ہماری نہیں بلکہ جنوں کی عبادت کرتے تھے، ان میں سے اکثر انہی پر ایمان لائے ہوئے تھے" |
| احمد رضا خان | وہ عرض کریں گے پاکی ہے تجھ کو تو ہمارا دوست ہے نہ وہ بلکہ وہ جِنوں کو پوجتے تھے ان میں اکثر انہیں پر یقین لائے تھے |
| احمد علی | وہ عرض کریں گے تو پاک ہے ہماراتو تجھ سے ہی تعلق ہے نہ ان سے بلکہ یہ شیطانوں کی عبادت کرتے تھے ان میں سے اکثر انہیں کے معتقد تھے |
| فتح جالندھری | وہ کہیں گے تو پاک ہے تو ہی ہمارا دوست ہے۔ نہ یہ۔ بلکہ یہ جِنّات کو پوجا کرتے تھے۔ اور اکثر انہی کو مانتے تھے |
| طاہر القادری | وہ عرض کریں گے: تو پاک ہے تو ہی ہمارا دوست ہے نہ کہ یہ لوگ، بلکہ یہ لوگ جنات کی پوجا کیا کرتے تھے، ان میں سے اکثر اُنہی پر ایمان رکھنے والے ہیں، |
| علامہ جوادی | تو وہ عرض کریں گے کہ تو پاک و بے نیاز اور ہمارا ولی ہے یہ ہمارے کچھ نہیں ہیں اور یہ جنّات کی عبادت کرتے تھے اور ان کی اکثریت ان ہی پر ایمان رکھتی تھی |
| ایم جوناگڑھی | وه کہیں گے تیری ذات پاک ہے اور ہمارا ولی تو تو ہے نہ کہ یہ بلکہ یہ لوگ جنوں کی عبادت کرتے تھے، ان میں کے اکثر کا ان ہی پر ایمان تھا |
| حسین نجفی | وہ کہیں گے پاک ہے تیری ذات! تو ہمارا آقا ہے نہ کہ وہ (ہمارا تعلق تجھ سے ہے نہ کہ ان سے) بلکہ یہ تو جنات کی عبادت کیا کرتے تھے ان کی اکثریت انہی پر ایمان و اعتقاد رکھتی تھی۔ |
| M.Daryabadi: | They will say: hallowed be Thou! Thou art our protecting friend, not they; Aye! they have been worshipping the jinn; In them most of them were believers. |
| M.M.Pickthall: | They will say: Be Thou Glorified. Thou (alone) art our Guardian, not them! Nay, but they worshipped the jinn; most of them were believers in them. |
| Saheeh International: | They will say, "Exalted are You! You, [O Allah], are our benefactor not them. Rather, they used to worship the jinn; most of them were believers in them." |
| Shakir: | They shall say: Glory be to Thee! Thou art our Guardian, not they; nay! they worshipped the jinn; most of them were believers in them. |
| Yusuf Ali: | They will say, "Glory to Thee! our (tie) is with Thee - as Protector - not with them. Nay, but they worshipped the Jinns: most of them believed in them." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اللہ اور فرشتوں کے درمیان بات چیت یوم قیامت کو