Chapter No 22-پارہ نمبر    ‹           The Clans-33 سورت الحزاب ›Ayah No-67 ایت نمبر
| وَ قَالُوْا رَبَّنَاۤ اِنَّاۤ اَطَعْنَا سَادَتَنَا وَ كُبَرَآءَنَا فَاَضَلُّوْنَا السَّبِیْلَا |
| آسان اُردو | اور وہ کہیں گے:ہمارے رب! بے شک! ہم نے اپنے شہزادوں اور اپنے بڑوں(چوہدریوں، سرداروں) کی اطاعت کی، پھر اُنہوں نے ہمیں راستے سے گمراہ کر دیا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور کہیں گے کہ : اے ہمارے پروردگار ! حقیقت یہ ہے کہ ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کا کہنا مانا، اور انہوں نے ہمیں راستے سے بھٹکا دیا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور کہیں گے "اے رب ہمارے، ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی اطاعت کی اور انہوں نے ہمیں راہِ راست سے بے راہ کر دیا |
| احمد رضا خان | اور کہیں گے اے ہمارے رب! ہم اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کے کہنے پر چلے تو انہوں نے ہمیں راہ سے بہکادیا، |
| احمد علی | اور کہیں گے اے ہمارے رب ہم نے اپنے سرداروں اوربڑوں کا کہا مانا سو انہوں نے ہمیں گمراہ کیا |
| فتح جالندھری | اور کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہم نے اپنے سرداروں اور بڑے لوگوں کا کہا مانا تو انہوں نے ہم کو رستے سے گمراہ کردیا |
| طاہر القادری | اور وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! بیشک ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کا کہا مانا تھا تو انہوں نے ہمیں (سیدھی) راہ سے بہکا دیا، |
| علامہ جوادی | اور کہیں گے کہ ہم نے اپنے سرداروں اور بزرگوں کی اطاعت کی تو انہوں نے راستہ سے بہکادیا |
| ایم جوناگڑھی | اور کہیں گے اے ہمارے رب! ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی مانی جنہوں نے ہمیں راه راست سے بھٹکا دیا |
| حسین نجفی | اور وہی کہیں گے اے ہمارے پروردگار! ہم نے اپنی سرداروں کی اطاعت کی۔ |
| M.Daryabadi: | And they will say: our Lord! verily we obeyed our chiefs and our great ones, and they led us astray from the way. |
| M.M.Pickthall: | And they say: Our Lord! Lo! we obeyed our princes and great men, and they misled us from the Way. |
| Saheeh International: | And they will say, "Our Lord, indeed we obeyed our masters and our dignitaries, and they led us astray from the [right] way. |
| Shakir: | And they shall say: O our Lord! surely we obeyed our leaders and our great men, so they led us astray from the path; |
| Yusuf Ali: | And they would say: "Our Lord! We obeyed our chiefs and our great ones, and they misled us as to the (right) Path. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
یعنی اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت کی بجائے اپنے شہزادوں اور چوہدریوں کی اطاعت کی