Chapter No 22-پارہ نمبر    ‹           The Clans-33 سورت الحزاب ›Ayah No-47 ایت نمبر
| وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ بِاَنَّ لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ فَضْلًا كَبِیْرًا |
| آسان اُردو | اور مومنین کو بشارت دیں کہ اُن کے لیے اللہ کی طرف سے ایک بڑا فضل ہو گا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | تم مومنوں کو خوشخبری سنا دو کہ ان پر اللہ کی طرف سے بڑا فضل ہونے والا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | بشارت دے دو اُن لوگوں کو جو (تم پر) ایمان لائے ہیں کہ ان کے لیے اللہ کی طرف سے بڑا فضل ہے |
| احمد رضا خان | اور ایمان والوں کو خوشخبری دو کہ ان کے لیے اللہ کا بڑا فضل ہے، |
| احمد علی | اور ایمان والوں کو خوشخبری دے اس بات کی کہ ان کے لیے الله کی طرف سے بہت بڑا فضل ہے |
| فتح جالندھری | اور مومنوں کو خوشخبری سنا دو کہ ان کے لئے خدا کی طرف سے بڑا فضل ہوگا |
| طاہر القادری | اور اہلِ ایمان کو اس بات کی بشارت دے دیں کہ ان کے لئے اللہ کا بڑا فضل ہے (کہ وہ اس خاتم الانبیاء کی نسبتِ غلامی میں ہیں)، |
| علامہ جوادی | اور مومنین کو بشارت دے دیجئے کہ ان کے لئے اللہ کی طرف سے بہت بڑا فضل و کرم ہے |
| ایم جوناگڑھی | آپ مومنوں کو خوشخبری سنا دیجئے! کہ ان کے لئے اللہ کی طرف سے بہت بڑا فضل ہے |
| حسین نجفی | اور ایمان والوں کو خوشخبری دیجئے کہ اللہ کی طرف سے ان کیلئے بڑا فضل و کرم ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And bear thou unto the believers the glad tidings that theirs is from Allah a great grace. |
| M.M.Pickthall: | And announce unto the believers the good tidings that they will have great bounty from Allah. |
| Saheeh International: | And give good tidings to the believers that they will have from Allah great bounty. |
| Shakir: | And give to the believers the good news that they shall have a great grace from Allah. |
| Yusuf Ali: | Then give the Glad Tidings to the Believers, that they shall have from Allah a very great Bounty. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
٭مومنین کو بشارت ہے. مومن ہونا شرط ہے اور مومنین کون ہوتے ہیں سورت المومنون کی آیات ایک سے گیارہ تک دیکھ لیں. قرآن نے ہر لفظ کی خود تشریح کی ہوئی ہے