Chapter No 21-پارہ نمبر    ‹           The Romans-30 سورت الروم ›Ayah No-7 ایت نمبر
| یَعْلَمُوْنَ ظَاهِرًا مِّنَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۖۚ وَ هُمْ عَنِ الْاٰخِرَةِ هُمْ غٰفِلُوْنَ |
| آسان اُردو | وہ (یعنی لوگ) دنیاوی زندگی سے ظاہری چیزوں کو جانتے ہیں، اوروہ آخرت سے،وہ غافل ہیں؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ دنیوی زندگی کے صرف ظاہری رخ کو جانتے ہیں، اور آخرت کے بارے میں ان کا حال یہ ہے کہ وہ اس سے بالکل غافل ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | لوگ دُنیا کی زندگی کا بس ظاہری پہلو جانتے ہیں اور آخرت سے وہ خود ہی غافل ہیں |
| احمد رضا خان | جانتے ہیں آنکھوں کے سامنے کی دنیوی زندگی اور وہ آخرت سے پورے بے خبر ہیں، |
| احمد علی | دنیا کی زندگی کی ظاہر باتیں جانتے ہیں اور وہ آخرت سے غافل ہی ہیں |
| فتح جالندھری | یہ تو دنیا کی ظاہری زندگی کو جانتے ہیں۔ اور آخرت (کی طرف) سے غافل ہیں |
| طاہر القادری | وہ (تو) دنیا کی ظاہری زندگی کو (ہی) جانتے ہیں اور وہ لوگ آخرت (کی حقیقی زندگی) سے غافل و بے خبر ہیں، |
| علامہ جوادی | یہ لوگ صرف زندگانی دنیا کے ظاہر کو جانتے ہیں اور آخرت کی طرف سے بالکل غافل ہیں |
| ایم جوناگڑھی | وه تو (صرف) دنیوی زندگی کے ﻇاہر کو (ہی) جانتے ہیں اور آخرت سے تو بالکل ہی بےخبر ہیں |
| حسین نجفی | یہ لوگ صرف دنیاوی زندگی کے ظاہر کو جانتے ہیں اور آخرت سے بالکل غافل ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | They know only the outward appearance of the life of the world, and they! of the Hereafter, they are neglecetful. |
| M.M.Pickthall: | They know only some appearance of the life of the world, and are heedless of the Hereafter. |
| Saheeh International: | They know what is apparent of the worldly life, but they, of the Hereafter, are unaware. |
| Shakir: | They know the outward of this world's life, but of the hereafter they are absolutely heedless. |
| Yusuf Ali: | They know but the outer (things) in the life of this world: but of the End of things they are heedless. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت