اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 21-پارہ نمبر              The Romans-30 سورت الروم Ayah No-60 ایت نمبر

فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ لَا یَسْتَخِفَّنَّكَ الَّذِیْنَ لَا یُوْقِنُوْنَ
آسان اُردو پس آپﷺ صبر کریں. بے شک! اللہ کا وعدہ سچا ہے،اور وہ لوگ جویقین نہیں رکھتے ہیں آپﷺ کو کمزور(بے صبرا) نہ بنا دیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی لہذا (اے پیغمبر) تم صبر سے کام لو، یقین جانو اللہ کا وعدہ سچا ہے اور ایسا ہرگز نہ ہونا چاہیے کہ جو لوگ یقین نہیں کرتے ان کی وجہ سے تم ڈھیلے پڑجاؤ۔
ابو الاعلی مودودی پس (اے نبیؐ) صبر کرو، یقیناً اللہ کا وعدہ سچا ہے، اور ہرگز ہلکا نہ پائیں تم کو وہ لوگ جو یقین نہیں لاتے
احمد رضا خان تو صبرکرو بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے اور تمہیں سبک نہ کردیں وہ جو یقین نہیں رکھتے
احمد علی سوتو صبر کر بے شک الله کاوعدہ سچا ہے اور جو لوگ یقین نہیں رکھتے وہ تجھے بےبرداشت نہ بنادیں
فتح جالندھری پس تم صبر کرو بیشک خدا کا وعدہ سچا ہے اور (دیکھو) جو لوگ یقین نہیں رکھتے وہ تمہیں اوچھا نہ بنادیں
طاہر القادری پس آپ صبر کیجئے، بیشک اﷲ کا وعدہ سچا ہے، جو لوگ یقین نہیں رکھتے کہیں (ان کی گمراہی کا غم اور ہدایت کی فکر) آپ کو کمزور ہی نہ کر دیں۔ (اے جانِ جہاں! ان کے کفر کو غمِ جاں نہ بنا لیں)،
علامہ جوادی لہٰذاآپ صبر سے کام لیں کہ خدا کا وعدہ برحق ہے اور خبردار جو لوگ یقین اس امر کا نہیں رکھتے ہیں وہ آپ کو ہلکانہ بنادیں
ایم جوناگڑھی پس آپ صبر کریں یقیناً اللہ کا وعده سچا ہے۔ آپ کو وه لوگ ہلکا (بے صبرا) نہ کریں جویقین نہیں رکھتے
حسین نجفی (اے رسول(ص)) آپ صبر و ثبات سے کام لیں۔ بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے اور جو لوگ یقین نہیں رکھتے وہ آپ کو (جوش دلا کر) بے برداشت نہ کر دیں۔
=========================================
M.Daryabadi: So have thou patience; verily the promise of Allah is true. And let not make thee impatient those who have no conviction.
M.M.Pickthall: So have patience (O Muhammad)! Allah's promise is the very truth, and let not those who have no certainty make thee impatient.
Saheeh International: So be patient. Indeed, the promise of Allah is truth. And let them not disquiet you who are not certain [in faith].
Shakir: Therefore be patient; surely the promise of Allah is true and let not those who have no certainty hold you in light estimation.
Yusuf Ali: So patiently persevere: for verily the promise of Allah is true: nor let those shake thy firmness, who have (themselves) no certainty of faith.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

محکم ایت کیوں کہ اس میں حکم ہے
علمی ایت
ایت کا خطاب نبی اکرمﷺ کو ہے
٭لوگ چاہے جتنا بھی کہتے رہیں کہ قیامت نہیں آئے گی جزا سزا نہیں ہوگی، ایمان والوں کو اپنے ایمان پر مضبوط رہنا چاہیے