Chapter No 21-پارہ نمبر    ‹           The Romans-30 سورت الروم ›Ayah No-59 ایت نمبر
| كَذٰلِكَ یَطْبَعُ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ |
| آسان اُردو | اسطرح اللہ دلوں پر مہرلگا دیتا ہے اُن لوگوں کے جو کچھ نہیں جانتے ہیں (یا کچھ جاننا سمجھنا ہی نہیں چاہتے ہیں) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اللہ اسی طرح ان لوگوں کے دلوں پر ٹھپہ لگا دیتا ہے جو سمجھ سے کام نہیں لیتے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اِس طرح ٹھپہ لگا دیتا ہے اللہ اُن لوگوں کے دلوں پر جو بے علم ہیں |
| احمد رضا خان | یوں ہی مہر کردیتا ہے اللہ جاہلوں کے دلوں پر |
| احمد علی | جو لوگ یقین نہیں کرتے الله ان کے دلوں پر یونہی مہر کر دیتا ہے |
| فتح جالندھری | اسی طرح خدا اُن لوگوں کے دلوں پر جو سمجھ نہیں رکھتے مہر لگا دیتا ہے |
| طاہر القادری | اسی طرح اﷲ ان لوگوں کے دلوں پر مہر لگا دیتا ہے جو (حق کو) نہیں جانتے، |
| علامہ جوادی | بیشک اسی طرح خدا ان لوگوں کے دلوں پر مہفِ لگادیتا ہے جو علم رکھنے والے نہیں ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے دلوں پر جو سمجھ نہیں رکھتے یوں ہی مہر کر دیتا ہے |
| حسین نجفی | اسی طرح اللہ ان لوگوں کے دلوں پر مہر لگا دیتا ہے جو جانتے نہیں۔ |
| M.Daryabadi: | In this wise Allah sealeth the hearts of those who believe not. |
| M.M.Pickthall: | Thus doth Allah seal the hearts of those who know not. |
| Saheeh International: | Thus does Allah seal the hearts of those who do not know. |
| Shakir: | Thus does Allah set a seal on the hearts of those who do not know. |
| Yusuf Ali: | Thus does Allah seal up the hearts of those who understand not. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت