Chapter No 21-پارہ نمبر    ‹           The Romans-30 سورت الروم ›Ayah No-32 ایت نمبر
| مِنَ الَّذِیْنَ فَرَّقُوْا دِیْنَهُمْ وَ كَانُوْا شِیَعًا١ؕ كُلُّ حِزْبٍۭ بِمَا لَدَیْهِمْ فَرِحُوْنَ |
| آسان اُردو | اُن میں سے جنہوں نے اپنے دین کو فرقے(ٹکڑے) کر دیا اور گروہ ہوگئے، ہر فرقہ (جماعت) اس پرجو ان کے پاس ہے خوش (مست) ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کرلیا، اور مختلف فرقوں میں بٹ گئے۔ ہر گروہ اپنے اپنے طریقے پر مگن ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جنہوں نے اپنا اپنا دین الگ بنا لیا ہے اور گروہوں میں بٹ گئے ہیں، ہر ایک گروہ کے پاس جو کچھ ہے اسی میں وہ مگن ہے |
| احمد رضا خان | ان میں سے جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا اور ہوگئے گروہ گروہ، ہر گروہ جو اس کے پاس ہے اسی پر خوش ہے |
| احمد علی | جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور کئی فرقے ہو گئے سب فرقے اسی سے خوش ہیں جو ان کے پا س ہے |
| فتح جالندھری | (اور نہ) اُن لوگوں میں (ہونا) جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور (خود) فرقے فرقے ہو گئے۔ سب فرقے اسی سے خوش ہیں جو اُن کے پاس ہے |
| طاہر القادری | ان (یہود و نصارٰی) میں سے (بھی نہ ہونا) جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا اور وہ گروہ در گروہ ہو گئے، ہر گروہ اسی (ٹکڑے) پر اِتراتا ہے جو اس کے پاس ہے، |
| علامہ جوادی | ان لوگوں میں سے جنہوں نے دین میں تفرقہ پیدا کیا ہے اور گروہوں میں بٹ گئے ہیں پھر ہر گروہ جو کچھ اس کے پاس ہے اسی پر مست اور مگن ہے |
| ایم جوناگڑھی | ان لوگوں میں سے جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور خود بھی گروه گروه ہوگئے ہر گروه اس چیز پر جو اس کے پاس ہے مگن ہے |
| حسین نجفی | جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور خود گروہ گروہ ہو گئے۔ (پھر) ہر گروہ اس پر خوش ہے جو کچھ اس کے پاس ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Of those who split up their religion and became sects, each band in that which is with them exulting. |
| M.M.Pickthall: | Of those who split up their religion and became schismatics, each sect exulting in its tenets. |
| Saheeh International: | [Or] of those who have divided their religion and become sects, every faction rejoicing in what it has. |
| Shakir: | Of those who divided their religion and became seas every sect rejoicing in what they had with them |
| Yusuf Ali: | Those who split up their Religion, and become (mere) Sects,- each party rejoicing in that which is with itself! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
٭دین تو صاف، آسان اور سیدھا سا ہے لیکن لوگوں نے دین میں فرقے بنا لئے ہیں اور مختلف گروہ بن گئے ہیں
یعنی نبی اکرمﷺ کو کہا گیا کہ ایک تو مشرکین میں سے نہ ہونا اور نہ ہی ان لوگوں میں سے جنہوں نے اپنے دین کو ٹکٹرے کر لیا اور فرقے بن گے