اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 21-پارہ نمبر              The Romans-30 سورت الروم Ayah No-25 ایت نمبر

وَ مِنْ اٰیٰتِهٖۤ اَنْ تَقُوْمَ السَّمَآءُ وَ الْاَرْضُ بِاَمْرِهٖ١ؕ ثُمَّ اِذَا دَعَاكُمْ دَعْوَةًۖ مِّنَ الْاَرْضِ١ۖۗ اِذَاۤ اَنْتُمْ تَخْرُجُوْنَ
آسان اُردو اور اُسی کی نشانیوں میں سے یہ ہے: کہ آسمان اور زمین اُس کے حکم سے کھڑے ہیں. پھر جب وہ تمہیں پکارے گاایک پکار سے، تو زمین سے تم اُسی وقت (زندہ) باہر نکل آؤ گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور اس کی ایک نشانی یہ ہے کہ آسمان اور زمین اس کے حکم سے قائم ہیں۔ پھر جب وہ ایک پکار دے کر تمہیں زمین سے بلائے گا تو تم فورا نکل پڑو گے۔
ابو الاعلی مودودی اور اُس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ آسمان اور زمین اس کے حکم سے قائم ہیں پھر جونہی کہ اُس نے تمہیں زمین سے پکارا، بس ایک ہی پکار میں اچانک تم نکل آؤ گے
احمد رضا خان اور اس کی نشانیوں سے ہے کہ اس کے حکم سے آسمان اور زمین قائم ہیں پھر جب تمہیں زمین سے ایک ندا فرمائے گا جبھی تم نکل پڑو گے
احمد علی اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ آسمان اور زمین ا س کے حکم سے قائم ہیں پھر جب تمہیں پکار کر زمین میں سے بلائے گا اسی وقت تم نکل آؤ گے
فتح جالندھری اور اسی کے نشانات (اور تصرفات) میں سے ہے کہ آسمان اور زمین اس کے حکم سے قائم ہیں۔ پھر جب وہ تم کو زمین میں سے (نکلنے کے لئے) آواز دے گا تو تم جھٹ نکل پڑو گے
طاہر القادری اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ آسمان و زمین اس کے (نظامِ) اَمر کے ساتھ قائم ہیں پھر جب وہ تم کو زمین سے (نکلنے کے لئے) ایک بار پکارے گا تو تم اچانک (باہر) نکل آؤ گے،
علامہ جوادی اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ آسمان و زمین اسی کے حکم سے قائم ہیں اور اس کے بعد وہ جب تم سب کو طلب کرے گا تو سب زمین سے یکبارگی برآمد ہوجائیں گے
ایم جوناگڑھی اس کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ آسمان وزمین اسی کے حکم سے قائم ہیں، پھر جب وه تمہیں آواز دے گا صرف ایک بار کی آواز کے ساتھ ہی تم سب زمین سے نکل آؤ گے
حسین نجفی اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ آسمان اور زمین اس کے حکم سے قائم ہیں پھر جب وہ تمہیں زمین سے ایک ہی بار پکارے گا تو تم یکبارگی نکل پڑوگے۔
=========================================
M.Daryabadi: And of His signs is that the heaven and the earth stand fast by His command, and thereafter, when He calleth you, a call from the earth, lo! ye shall come forth.
M.M.Pickthall: And of His signs is this: The heavens and the earth stand fast by His command, and afterward, when He calleth you, lo! from the earth ye will emerge.
Saheeh International: And of His signs is that the heaven and earth remain by His command. Then when He calls you with a [single] call from the earth, immediately you will come forth.
Shakir: And one of His signs is that the heaven and the earth subsist by His command, then when He calls you with a (single) call from out of the earth, lo! you come forth.
Yusuf Ali: And among His Signs is this, that heaven and earth stand by His Command: then when He calls you, by a single call, from the earth, behold, ye (straightway) come forth.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
اللہ کی نشانیاں بیان کی گئی ہیں
٭انسان کی موت خواہ کسی حالت میں بھی ہو، چاہے اس کو جلاد یا جائے، یا اس کا قیمہ کر دیا جائے کسی نہ کسی طرح جانا تو اس نے
زمین کے اندر ہی ہے، چنانچہ قیامت کے دن سب لوگ زمین کے اندر سے نکلیں گے. مثلاََ اگر کسی کو جلا دیا جائے تو اس کی راکھ بھی تو بکھر کر زمین میں جائے گی.
اگر اس کی راکھ سمندر میں بہا دی جائے پھر بھی زمین میں ہی جائے گی. درندے کھا جائیں گے تو پھر بھی اس کے اجزا زمین میں ہی جائیں گے. چنانچہ کسی کا یہ اعتراض کہ جس کو
جلا دیا جائے اس کا کیا ہو گا، اللہ باری تعالی کی طاقت سے منکر ہونے کی بات ہے