Chapter No 21-پارہ نمبر    ‹           The Romans-30 سورت الروم ›Ayah No-18 ایت نمبر
| وَ لَهُ الْحَمْدُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ عَشِیًّا وَّ حِیْنَ تُظْهِرُوْنَ |
| آسان اُردو | اور اُسی کی تعریف ہے آسمانوں اور زمین میں اور سورج کے ڈھلتے وقت (یعنی پچھلے پہر) اور جس وقت تم جب دوپہر (ظہر) میں داخل ہوتے ہو |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اسی کی حمد ہوتی ہے آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی۔ اور سورج ڈھلنے کے وقت بھی (اس کی تسبیح کرو) اور اس وقت بھی جب تم پر ظہر کا وقت آتا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | آسمانوں اور زمین میں اُسی کے لیے حمد ہے اور (تسبیح کرو اس کی) تیسرے پہر اور جبکہ تم پر ظہر کا وقت آتا ہے |
| احمد رضا خان | اور اسی کی تعریف ہے آسمانوں اور زمین میں اور کچھ دن رہے اور جب تمہیں دوپہر ہو |
| احمد علی | اور آسمانوں اور زمین میں اسی کی تعریف ہے اور پچھلے پہر بھی اور جب دوپہر ہو |
| فتح جالندھری | اور آسمانوں اور زمین میں اُسی کی تعریف ہے۔ اور تیسرے پہر بھی اور جب دوپہر ہو (اُس وقت بھی نماز پڑھا کرو) |
| طاہر القادری | اور ساری تعریفیں آسمانوں اور زمین میں اسی کے لئے ہیں اور (تم تسبیح کیا کرو) سہ پہر کو بھی (یعنی عصر کے وقت) اور جب تم دوپہر کرو (یعنی ظہر کے وقت)، |
| علامہ جوادی | اور زمین و آسمان میں ساری حمد اسی کے لئے ہے اور عصر کے ہنگام اور جب دوپہر کرتے ہو |
| ایم جوناگڑھی | تمام تعریفوں کے ﻻئق آسمان وزمین میں صرف وہی ہے تیسرے پہر کو اور ﻇہر کے وقت بھی (اس کی پاکیزگی بیان کرو) |
| حسین نجفی | اور آسمانوں میں اور زمین میں اور سہ پہر کو اور جب تم ظہر کرتے ہو ساری حمد و ثنا اسی خدا کے لئے ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And His is all praise in the heavens and the earth! --and at the sun's decline and when ye enter the noon. |
| M.M.Pickthall: | Unto Him be praise in the heavens and the earth! - and at the sun's decline and in the noonday. |
| Saheeh International: | And to Him is [due all] praise throughout the heavens and the earth. And [exalted is He] at night and when you are at noon. |
| Shakir: | And to Him belongs praise in the heavens and the earth, and at nightfall and when you are at midday. |
| Yusuf Ali: | Yea, to Him be praise, in the heavens and on earth; and in the late afternoon and when the day begins to decline. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
محکم ایت
اللہ کی تعریف کی گئی ہے