Chapter No 21-پارہ نمبر    ‹           The Romans-30 سورت الروم ›Ayah No-17 ایت نمبر
| فَسُبْحٰنَ اللّٰهِ حِیْنَ تُمْسُوْنَ وَ حِیْنَ تُصْبِحُوْنَ |
| آسان اُردو | پھر تم اللہ کی تسبیح کرو جس وقت تم رات میں داخل ہوتے ہو اور جس وقت تم صبح میں داخل ہوتے ہو |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | لہذا اللہ کی تسبیح کرو اس وقت بھی جب تمہارے پاس شام آتی ہے، اور اس وقت بھی جب تم پر صبح طلوع ہوتی ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پس تسبیح کرو اللہ کی جبکہ تم شام کرتے ہو اور جب صبح کرتے ہو |
| احمد رضا خان | تو اللہ کی پاکی بولو جب شام کرو اور جب صبح ہو |
| احمد علی | پھر الله کی تسبیح کرو جب تم شام کرو اور جب تم صبح کرو |
| فتح جالندھری | تو جس وقت تم کو شام ہو اور جس وقت صبح ہو خدا کی تسبیح کرو (یعنی نماز پڑھو) |
| طاہر القادری | پس تم اﷲ کی تسبیح کیا کرو جب تم شام کرو (یعنی مغرب اور عشاء کے وقت) اور جب تم صبح کرو (یعنی فجر کے وقت)، |
| علامہ جوادی | لہذا تم لوگ تسبیح پروردگار کرو اس وقت جب شام کرتے ہو اور جب صبح کرتے ہو |
| ایم جوناگڑھی | پس اللہ تعالیٰ کی تسبیح پڑھا کرو جب کہ تم شام کرو اور جب صبح کرو |
| حسین نجفی | پس تم جب شام کرو اور جب صبح کرو تو اللہ کی تسبیح کرو (اس کی پاکیزگی بیان کرو)۔ |
| M.Daryabadi: | So hallow Allah when ye enter the night and when ye enter the morning, -- |
| M.M.Pickthall: | So glory be to Allah when ye enter the night and when ye enter the morning - |
| Saheeh International: | So exalted is Allah when you reach the evening and when you reach the morning. |
| Shakir: | Therefore glory be to Allah when you enter upon the time of the evening and when you enter upon the time of the morning. |
| Yusuf Ali: | So (give) glory to Allah, when ye reach eventide and when ye rise in the morning; |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل اس بنا پر ہے کہ لفظ ف سے ایت شروع ہو رہی ہے کہ پھر تم قیامت کے دن اللہ کی سزا سے بچنے کے لیے اس کی تسبیح کیا کرو
محکم ایت کیوں کہ واضح حکم ہے