اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 21-پارہ نمبر              The Romans-30 سورت الروم Ayah No-15 ایت نمبر

فَاَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَهُمْ فِیْ رَوْضَةٍ یُّحْبَرُوْنَ
آسان اُردو پس جن لوگوں نے ایمان لایا ہو گا اور نیک اعمال کئے ہوں گے، پھروہ تو ایک باغ (جنت) میں خوش و خرم بنا دئیے جائیں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی چنانچہ جو لوگ ایمان لائے تھے، اور انہوں نے نیک عمل کیے تھے، ان کو تو جنت میں ایسی خوشیاں دی جائیں گی جو ان کے چہروں سے پھوٹی پڑ رہی ہوں گی۔
ابو الاعلی مودودی جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں وہ ایک باغ میں شاداں و فرحاں رکھے جائیں گے
احمد رضا خان تو وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے باغ کی کیاری میں ان کی خاطرداری ہوگی
احمد علی پھر جو ایما ن لائے اورنیک کام کیے سووہ بہشت میں خوش حال ہوں گے
فتح جالندھری تو جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے وہ (بہشت کے) باغ میں خوش حال ہوں گے
طاہر القادری پس جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے تو وہ باغاتِ جنت میں خوش حال و مسرور کر دیئے جائیں گے،
علامہ جوادی پس جو ایمان والے اور نیک عمل والے ہوں گے وہ باگُ جنّت میں نہال اور خوشحال ہوں گے
ایم جوناگڑھی جو ایمان ﻻکر نیک اعمال کرتے رہے وه تو جنت میں خوش وخرم کر دیئے جائیں گے
حسین نجفی پس وہ لوگ جو ایمان لائے تھے اور نیک عمل کئے تھے وہ باغ (بہشت) میں خوش و خرم اور محترم ہوں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: Then as for those who believed and worked righteous works, they shall be in a meadow made happy.
M.M.Pickthall: As for those who believed and did good works, they will be made happy in a Garden.
Saheeh International: And as for those who had believed and done righteous deeds, they will be in a garden [of Paradise], delighted.
Shakir: Then as to those who believed and did good, they shall be made happy in a garden.
Yusuf Ali: Then those who have believed and worked righteous deeds, shall be made happy in a Mead of Delight.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت