Chapter No 21-پارہ نمبر    ‹           The Romans-30 سورت الروم ›Ayah No-10 ایت نمبر
| ثُمَّ كَانَ عَاقِبَةَ الَّذِیْنَ اَسَآءُوا السُّوْٓاٰۤى اَنْ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ كَانُوْا بِهَا یَسْتَهْزِءُوْنَ |
| آسان اُردو | پھربُر ا ہی انجام تھا اُن لوگوں کا جو برائی کرتے تھے، کہ وہ اللہ کی آیات کو جھٹلاتے تھے اور وہ ان (آیات) سے مذاق کرتے تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | پھر جن لوگوں نے برائی کی تھی ان کا انجام بھی برا ہی ہوا، کیونکہ انہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا تھا، اور وہ ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | آ خرکار جن لوگوں نے بُرائیاں کی تھیں ان کا انجام بہت برا ہوا، اس لیے کہ انہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلایا تھا اور وہ ان کا مذاق اڑاتے تھے |
| احمد رضا خان | پھر جنہوں نے حد بھر کی برائی کی ان کا انجام یہ ہوا کہ اللہ کی آیتیں جھٹلانے لگے اور ان کے ساتھ تمسخر کرتے، |
| احمد علی | پھر برا کرنے والوں کا انجام بھی برا ہی ہوا اس لیے کہ انہوں نے الله کی آیتوں کو جھٹلایا اور ان کی ہنسی اڑاتے رہے |
| فتح جالندھری | پھر جن لوگوں نے برائی کی اُن کا انجام بھی برا ہوا اس لیے کہ خدا کی آیتوں کو جھٹلاتے اور اُن کی ہنسی اُڑاتے رہے تھے |
| طاہر القادری | پھر ان لوگوں کا انجام بہت برا ہوا جنہوں نے برائی کی اس لئے کہ وہ اﷲ کی آیتوں کو جھٹلاتے اور ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے، |
| علامہ جوادی | اس کے بعد برائی کرنے والوں کا انجام برا ہوا کہ انہوں نے خدا کی نشانیوں کو جھٹلادیا اور برابر ان کا مذاق اڑاتے رہے |
| ایم جوناگڑھی | پھر آخر برا کرنے والوں کا بہت ہی برا انجام ہوا، اس لئے کہ وه اللہ تعالیٰ کی آیتوں کو جھٹلاتے اور ان کی ہنسی اڑاتے تھے |
| حسین نجفی | پھر ان لوگوں کا انجام جنہوں نے (مسلسل) برائیاں کیں برا ہی ہوا کیونکہ انہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا تھا اور ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔ |
| M.Daryabadi: | Then the end of those who committed evil was evil, for they belied the signs of Allah and they were wont to mock at them. |
| M.M.Pickthall: | Then evil was the consequence to those who dealt in evil, because they denied the revelations of Allah and made a mock of them. |
| Saheeh International: | Then the end of those who did evil was the worst [consequence] because they denied the signs of Allah and used to ridicule them. |
| Shakir: | Then evil was the end of those who did evil, because they | rejected the communications of Allah and used to mock them. |
| Yusuf Ali: | In the long run evil in the extreme will be the End of those who do evil; for that they rejected the Signs of Allah, and held them up to ridicule. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
٭اللہ کے احکامات کو جھٹلانے اور ان کا مذاق بنانے کی وجہ سے ہی وہ گزشتہ لوگ تباہ برباد ہوئے