Home-ویب پیج

Chapter No 4-پارہ نمبر    The Family of Imran-3 سورت آلِ عمران Ayah No-189 ایت نمبر

وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْر
آسان اُردو اور اللہ کے لیے ہی ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اور اللہ تمام چیزوں پر طاقت والا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور آسمانوں اور زمین کی سلطنت صرف اللہ کی ہے، اور اللہ ہر چیز پر مکمل قدرت رکھتا ہے۔
ابو الاعلی مودودی زمین اور آسمان کا مالک اللہ ہے اور اس کی قدرت سب پر حاوی ہے
احمد رضا خان اور اللہ ہی کے لئے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے،
احمد علی اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہی الله ہی کے واسطے ہے اور الله ہر چیز پر قادر ہے
فتح جالندھری اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہی خدا ہی کو ہے اور خدا ہر چیز پر قادر ہے
طاہر القادری اور سب آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کے لئے ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے (سو تم اپنا دھیان اور توکّل اسی پر رکھو)،
علامہ جوادی اور اللہ کے لئے زمین و آسمان کی کل حکومت ہے اور وہ ہر شے پر قادر ہے
ایم جوناگڑھی آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کے لئے ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے
حسین نجفی اللہ کے لیے ہی ہے آسمانوں اور زمین کی حکومت (اور وہی ان کا مالک ہے) اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Allah's is the dominion of the heavens and the earth. and Allah is over everything Potent.
M.M.Pickthall: Unto Allah belongeth the Sovereignty of the heavens and the earth. Allah is Able to do all things.
Saheeh International: And to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth, and Allah is over all things competent.
Shakir: And Allah's is the kingdom of the heavens and the earth, and Allah has power over all things.
Yusuf Ali: To Allah belongeth the dominion of the heavens and the earth; and Allah hath power over all things.
======================================
 

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے۔
جو لوگ کچھ دے کر غرور کرتے ہیں اور اپنی بے جا تعریف کروانا چاہتے ہیں اُن کو بتایا جا رہا ہے کہ سب کچھ اللہ کا ہے۔