اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 20-پارہ نمبر              The Spider-29 سورت العنکبوت Ayah No-7 ایت نمبر

وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ وَ لَنَجْزِیَنَّهُمْ اَحْسَنَ الَّذِیْ كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
آسان اُردو اور جو لوگ ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں، ہم واقعی اُن سے ان کی برائیاں دور کر دیں گے اور واقعی ہم اُن کو اُس سے اچھا بدلہ دیں گے جو وہ کیا کرتے تھے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں، ہم ان کی خطاؤں کو ضرور ان سے جھاڑ دیں گے، اور جو عمل وہ کرتے رہے ہیں، ان کا بہترین بدلہ انہیں ضرور دیں گے۔
ابو الاعلی مودودی اور جو لوگ ایمان لائیں گے اور نیک اعمال کریں گے اُن کی برائیاں ہم ان سے دُور کر دیں گے اور انہیں اُن کے بہترین اعمال کی جزا دیں گے
احمد رضا خان اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ہم ضرور ان کی برائیاں اتار دیں گے اور ضرور انہیں اس کام پر بدلہ دیں گے جو ان کے سب کاموں میں اچھا تھا
احمد علی اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کیے ہم ان کے گناہوں کو ان سے دور کردیں گےاور انہیں ان کے اعمال کا بہت اچھا بدلہ دیں گے
فتح جالندھری اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ہم ان کے گناہوں کو اُن سے دور کردیں گے اور ان کو ان کے اعمال کا بہت اچھا بدلہ دیں گے
طاہر القادری اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو ہم ان کی ساری خطائیں ان (کے نامۂ اعمال) سے مٹا دیں گے اور ہم یقیناً انہیں اس سے بہتر جزا عطا فرما دیں گے جو عمل وہ (فی الواقع) کرتے رہے تھے،
علامہ جوادی اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہم یقینا ان کے گناہوں کی پردہ پوشی کریں گے اور انہیں ان کے اعمال کی بہترین جزا عطا کریں گے
ایم جوناگڑھی اور جن لوگوں نے یقین کیا اور مطابق سنت کام کیے ہم ان کے تمام گناہوں کو ان سے دور کر دیں گے اور انہیں ان کے نیک اعمال کے بہترین بدلے دیں گے
حسین نجفی اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل بھی کئے تو ہم ان کی برائیاں دور کر دیں گے (ان کی غلطیوں کو نظر انداز کر دیں گے) اور ہم انہیں ان کے اعمال کی بہترین جزا دیں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: And whosoever believe and work righteous works, We shall purge away from them their ill-deeds and shall recompense them the best of that which they have been working.
M.M.Pickthall: And as for those who believe and do good works, We shall remit from them their evil deeds and shall repay them the best that they did.
Saheeh International: And those who believe and do righteous deeds - We will surely remove from them their misdeeds and will surely reward them according to the best of what they used to do.
Shakir: And (as for) those who believe and do good, We will most certainly do away with their evil deeds and We will most certainly reward them the best of what they did.
Yusuf Ali: Those who believe and work righteous deeds,- from them shall We blot out all evil (that may be) in them, and We shall reward them according to the best of their deeds.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
ایمان کے ساتھ نیک اعمال کی شرط
یعنی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ امتحان اور اذمائش اللہ کی طرف سے ہے اور نیک اعمال کرتے رہتے ہیں
ایسے لوگوں کی کی ہوئی برائیوں کو دور کر دیا جاے گا اور ان کے اعمال سے بہتر ان کو جزا دی جاے گی