اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 20-پارہ نمبر              The Spider-29 سورت العنکبوت Ayah No-6 ایت نمبر

وَ مَنْ جَاهَدَ فَاِنَّمَا یُجَاهِدُ لِنَفْسِهٖ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَغَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ
آسان اُردو اور جو (شخص) کوشش (جہدو جہد) کرتا ہے پھر وہ صرف اپنی جان کے لیے ہی کوشش کرتا ہے. بے شک! اللہ تو واقعی، تمام مخلوق سے غنی ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور جو شخص بھی ہمارے راستے میں محنت اٹھاتا ہے، وہ اپنے ہی فائدے کے لیے محنت اٹھاتا ہے۔ یقینا اللہ تمام دنیا جہان کے لوگوں سے بےنیاز ہے۔
ابو الاعلی مودودی جو شخص بھی مجاہدہ کریگا اپنے ہی بھلے کے لیے کرے گا، اللہ یقیناً دنیا جہان والوں سے بے نیاز ہے
احمد رضا خان اور جو اللہ کی راہ میں کوشش کرے تو اپنے ہی بھلے کو کوشش کرتا ہے بیشک اللہ بے پرواہ ہے سارے جہان سے
احمد علی اور جو شخص کوشش کرتا ہے تو اپنے ہی بھلے کے لیے کرتا ہے بے شک الله سارے جہان سے بے نیاز ہے
فتح جالندھری اور جو شخص محنت کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے محنت کرتا ہے۔ اور خدا تو سارے جہان سے بےپروا ہے
طاہر القادری جو شخص (راہِ حق میں) جد و جہد کرتا ہے وہ اپنے ہی (نفع کے) لئے تگ و دو کرتا ہے، بیشک اللہ تمام جہانوں (کی طاعتوں، کوششوں اور مجاہدوں) سے بے نیاز ہے،
علامہ جوادی اور جس نے بھی جہاد کیا ہے اس نے اپنے لئے جہاد کیا ہے اور اللہ تو سارے عالمین سے بے نیاز ہے
ایم جوناگڑھی اور ہر ایک کوشش کرنے واﻻ اپنے ہی بھلے کی کوشش کرتا ہے۔ ویسے تو اللہ تعالیٰ تمام جہان والوں سے بےنیاز ہے
حسین نجفی اور جو کوئی جہاد کرتا ہے تو وہ اپنے ہی لئے جہاد کرتا ہے۔ بےشک اللہ تمام جہانوں سے بے نیاز ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And whosoever strive, striveth only for himself: verily Allah is Independent of the worlds.
M.M.Pickthall: And whosoever striveth, striveth only for himself, for lo! Allah is altogether Independent of (His) creatures.
Saheeh International: And whoever strives only strives for [the benefit of] himself. Indeed, Allah is free from need of the worlds.
Shakir: And whoever strives hard, he strives only for his own soul; most surely Allah is Self-sufficient, above (need of) the worlds.
Yusuf Ali: And if any strive (with might and main), they do so for their own souls: for Allah is free of all needs from all creation.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
کوئی کسی کے اعمال کا ذمہ دار نہیں ہو سکتا ہر کوئی اپنی جان کی بھلائی اور برائی کا ذمہ دار ہوگا