اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 21-پارہ نمبر              The Spider-29 سورت العنکبوت Ayah No-56 ایت نمبر

یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّ اَرْضِیْ وَاسِعَةٌ فَاِیَّایَ فَاعْبُدُوْنِ
آسان اُردو اے میرے بندو جو ایمان لے آئے ہو! بے شک! میری زمین کشادہ ہے. پس میری صرف میری ہی عبادت کیاکرو
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اے میرے بندو جو ایمان لاچکے ہو ! یقین جانو میری زمین بہت وسیع ہے، لہذا خالص میری عبادت کرو۔
ابو الاعلی مودودی اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو، میری زمین وسیع ہے، پس تم میری بندگی بجا لاؤ
احمد رضا خان اے میرے بندو! جو ایمان لائے بیشک میری زمین وسیع ہے تو میری ہی بندگی کرو
احمد علی اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو میری زمین کشادہ ہے پس میری ہی عبادت کرو
فتح جالندھری اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو میری زمین فراخ ہے تو میری ہی عبادت کرو
طاہر القادری اے میرے بندو! جو ایمان لے آئے ہو بیشک میری زمین کشادہ ہے سو تم میری ہی عبادت کرو،
علامہ جوادی میرے ایماندار بندو! میری زمین بہت وسیع ہے لہٰذامیری ہی عبادت کرو
ایم جوناگڑھی اے میرے ایمان والے بندو! میری زمین بہت کشاده ہے سو تم میری ہی عبادت کرو
حسین نجفی اے میرے وہ بندو جو ایمان لائے ہو! میری زمین (بہت) وسیع ہے۔ پس تم میری ہی عبادت کرو۔
=========================================
M.Daryabadi: My bondmen, who believe! verily My earth is wide, so Me alone worship.
M.M.Pickthall: O my bondmen who believe! Lo! My earth is spacious. Therefor serve Me only.
Saheeh International: O My servants who have believed, indeed My earth is spacious, so worship only Me.
Shakir: O My servants who believe! surely My earth is vast, therefore Me alone should you serve.
Yusuf Ali: O My servants who believe! truly, spacious is My Earth: therefore serve ye Me - (and Me alone)!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
٭صرف اور صرف اللہ کی عبادت کرنے والوں کے لیے تو اللہ کی زمین بہت ہی کشادہ ہے. اگر ایک جگہ ان پر تنگ کر دی جاتی ہے
تو اللہ باری تعالی ان کو اور جگہ عطا کر دیتا ہے. چنانچہ اللہ کی عبادت کرنا ہی اگر انسان کا نصب العین ہو تو پھر زمین شہر ملک سے نکلنا
بھی پڑے تو کوئی بات نہیں. زمین اللہ کی بہت ہی کشادہ ہے