اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 20-پارہ نمبر              The Spider-29 سورت العنکبوت Ayah No-35 ایت نمبر

وَ لَقَدْ تَّرَكْنَا مِنْهَاۤ اٰیَةًۢ بَیِّنَةً لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ
آسان اُردو اور بے شک! اس (بستی کی تباہی) سے ہم نے ایک واضح نشانی سمجھنے والے لوگوں کے لیے (عبرت)چھوڑی ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور ہم نے اس بستی کی کچھ کھلی نشانی ان لوگوں کے لیے چھوڑ دی ہے جو سمجھ سے کام لیں۔
ابو الاعلی مودودی اور ہم نے اُس بستی کی ایک کھُلی نشانی چھوڑ دی ہے اُن لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں
احمد رضا خان اور بیشک ہم نے اس سے روشن نشانی باقی رکھی عقل والوں کے لیے
احمد علی اور ہم نے عقلمندوں کے لیے اس بستی کا نشان نظر آتا ہوا چھوڑ دیا
فتح جالندھری اور ہم نے سمجھنے والے لوگوں کے لئے اس بستی سے ایک کھلی نشانی چھوڑ دی
طاہر القادری اور بیشک ہم نے اس بستی سے (ویران مکانوں کو) ایک واضح نشانی کے طور پر عقل مند لوگوں کے لئے برقرار رکھا،
علامہ جوادی اور ہم نے اس بستی میں سے صاحبانِ عقل و ہوش کے لئے کِھلی ہوئی نشانی باقی رکھی ہے
ایم جوناگڑھی البتہ ہم نے اس بستی کو صریح عبرت کی نشانی بنا دیا ان لوگوں کے لیے جو عقل رکھتے ہیں
حسین نجفی اور ہم نے اس بستی کے کچھ نشان باقی چھوڑ دیئے (ان لوگوں کی عبرت کیلئے) جو عقل سے کام لیتے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: And assuredly We have left thereof manifest sign for a people who reflect.
M.M.Pickthall: And verily of that We have left a clear sign for people who have sense.
Saheeh International: And We have certainly left of it a sign as clear evidence for a people who use reason.
Shakir: And certainly We have left a clear sign of it for a people who understand.
Yusuf Ali: And We have left thereof an evident Sign, for any people who (care to) understand.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

تاریخی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے