اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 20-پارہ نمبر              The Story-28 سورت القصص Ayah No-3 ایت نمبر

نَتْلُوْا عَلَیْكَ مِنْ نَّبَاِ مُوْسٰى وَ فِرْعَوْنَ بِالْحَقِّ لِقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ
آسان اُردو ہم آپﷺ پر، اُن لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں، موسیؑ اور فرعون کی کہانی سے سچائی سے پڑ ھتے ہیں۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ہم ایمان والے لوگوں کے فائدے کے لیے تمہیں موسیٰ اور فرعون کے کچھ حالات ٹھیک ٹھیک پڑھ کر سناتے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی ہم موسیٰؑ اور فرعون کا کچھ حال ٹھیک ٹھیک تمہیں سُناتے ہیں ایسے لوگوں کے فائدے کے لیے جو ایمان لائیں
احمد رضا خان ہم تم پر پڑھیں موسیٰ اور فرعون کی سچی خبر ان لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں،
احمد علی ہم تجھے ایمان داروں کے فائدے کے لیے موسیٰ اور فرعون کا کچھ صحیح حال سناتے ہیں
فتح جالندھری (اے محمدﷺ) ہم تمہیں موسٰی اور فرعون کے کچھ حالات مومن لوگوں کو سنانے کے لئے صحیح صحیح سناتے ہیں
طاہر القادری (اے حبیبِ مکرّم!) ہم آپ پر موسٰی (علیہ السلام) اور فرعون کے حقیقت پر مبنی حال میں سے ان لوگوں کے لئے کچھ پڑھ کر سناتے ہیں جو ایمان رکھتے ہیں،
علامہ جوادی ہم آپ کو موسٰی اور فرعون کی سّچی خبر سنارہے ہیں ان لوگوں کے لئے جو ایمان لانے والے ہیں
ایم جوناگڑھی ہم آپ کے سامنے موسیٰ اور فرعون کا صحیح واقعہ بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں
حسین نجفی ہم اہلِ ایمان کے فائدہ کیلئے موسیٰ و فرعون کی کچھ خبریں سچائی کے ساتھ آپ کے سامنے پڑھ کر سناتے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: WE recite unto thee of the story of Musa and Fir'awn with truth fora people who believe.
M.M.Pickthall: We narrate unto thee (somewhat) of the story of Moses and Pharaoh with truth, for folk who believe.
Saheeh International: We recite to you from the news of Moses and Pharaoh in truth for a people who believe.
Shakir: We recite to you from the account of Musa and Firon with truth for people who believe.
Yusuf Ali: We rehearse to thee some of the story of Moses and Pharaoh in Truth, for people who believe.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت، الگ عنوان
حضرت موسی ؑ کا قصہ