اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر              The Ant-27 سورت النمل Ayah No-58 ایت نمبر

وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًا١ۚ فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِیْنَ۠
آسان اُردو اور ہم نے اُن پر ایک بارش برسائی. پھربہت ہی بری بارش تھی ڈرائے ہووں کی
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور ہم نے ان پر ایک زبردست بارش برسائی، چنانچہ بہت بری بارش تھی جو ان لوگوں پر برسی جنہیں پہلے سے خبردار کردیا گیا تھا۔
ابو الاعلی مودودی اور برسائی اُن لوگوں پر ایک برسات، بہت ہی بری برسات تھی وہ اُن لوگوں کے حق میں جو متنبہ کیے جا چکے تھے
احمد رضا خان اور ہم نے ان پر ایک برساؤ برسایا تو کیا ہی برا برساؤ تھا ڈرا ئے ہوؤں کا،
احمد علی اورہم نے ان پر مینہ برسایا پھر ڈرائے ہوؤں کا مینہ برا تھا
فتح جالندھری اور ہم نے ان پر مینھہ برسایا سو (جو) مینھہ ان لوگوں پر برسا جن کو متنبہ کردیا گیا تھا، برا تھا
طاہر القادری اور ہم نے ان پر خوب (پتھروں کی) بارش برسائی، سو (ان) ڈرائے گئے لوگوں پر (پتھروں کی) بارش نہایت ہی بری تھی۔،
علامہ جوادی اور ہم نے ان پر عجیب و غریب قسم کی بارش کردی کہ جن لوگوں کو ڈرایا جاتا ہے ان پر بارشِ عذاب بھی بہت بری ہوتی ہے
ایم جوناگڑھی اور ان پر ایک (خاص قسم) کی بارش برسادی، پس ان دھمکائے ہوئے لوگوں پر بری بارش ہوئی
حسین نجفی اور ہم نے ان پر ایک خاص (پتھروں کی) بارش برسائی سو کیسی بری بارش تھی ان لوگوں کیلئے جن کو ڈرایا جا چکا تھا۔
=========================================
M.Daryabadi: And We rained upon them a rain; ill was the rain upon the warned.
M.M.Pickthall: And We rained a rain upon them. Dreadful is the rain of those who have been warned.
Saheeh International: And We rained upon them a rain [of stones], and evil was the rain of those who were warned.
Shakir: And We rained on them a rain, and evil was the rain of those who had been warned.
Yusuf Ali: And We rained down on them a shower (of brimstone): and evil was the shower on those who were admonished (but heeded not)!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت لوط ؑاور ان کی قوم کے بارے میں