اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر              The Ant-27 سورت النمل Ayah No-31 ایت نمبر

اَلَّا تَعْلُوْا عَلَیَّ وَ اْتُوْنِیْ مُسْلِمِیْنَ
آسان اُردو (اور خط میں لکھا ہے) کہ میرے خلاف تم سرکشی نہ کرنااور میرے پاس فرمانبردار آنا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (اس میں لکھا ہے) کہ : میرے مقابلے میں سرکشی نہ کرو، اور میرے پاس تابع دار بن کر چلے آؤ
ابو الاعلی مودودی مضمون یہ ہے کہ “میرے مقابلے میں سرکشی نہ کرو اور مسلم ہو کر میرے پاس حاضر ہو جاؤ"
احمد رضا خان یہ کہ مجھ پر بلندی نہ چاہو اور گردن رکھتے میرے حضور حاضر ہو
احمد علی میرے سامنے تکبر نہ کرو اور میرے پاس مطیع ہو کر چلی آؤ
فتح جالندھری (بعد اس کے یہ) کہ مجھے سرکشی نہ کرو اور مطیع ومنقاد ہو کر میرے پاس چلے آؤ
طاہر القادری (اس کامضمون یہ ہے) کہ تم لوگ مجھ پر سربلندی (کی کوشش) مت کرو اور فرمانبردار ہو کر میرے پاس آجاؤ،
علامہ جوادی دیکھو میرے مقابلہ میں سرکشی نہ کرو اور اطاعت گزار بن کر چلے آؤ
ایم جوناگڑھی یہ کہ تم میرے سامنے سرکشی نہ کرو اور مسلمان بن کر میرے پاس آجاؤ
حسین نجفی تم میرے مقابلہ میں سرکشی نہ کرو اور فرمانبردار ہوکر میرے پاس آجاؤ۔
=========================================
M.Daryabadi: Saying: exalt not yourselves against me, and come unto me submissive.
M.M.Pickthall: Exalt not yourselves against me, but come unto me as those who surrender.
Saheeh International: Be not haughty with me but come to me in submission [as Muslims].' "
Shakir: Saying: exalt not yourselves against me and come to me in submission.
Yusuf Ali: "'Be ye not arrogant against me, but come to me in submission (to the true Religion).'"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
حضرت سلیمان ؑ اور ملکہ شیبا کے بارے میں