Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-71 ایت نمبر
| قَالُوْا نَعْبُدُ اَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عٰكِفِیْنَ |
| آسان اُردو | اُنہوں نے کہا: ہم بتوں کی عبادت کرتے ہیں پھر ہم اُن کے پکے عقیدت مند بھی ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | انہوں نے کہا کہ : ہم بتوں کی عبادت کرتے ہیں، اور انہی کے آگے دھرنا دیے رہتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | انہوں نے جواب دیا "کچھ بت ہیں جن کی ہم پوجا کرتے ہیں اور انہی کی سیوا میں ہم لگے رہتے ہیں" |
| احمد رضا خان | بولے ہم بتوں کو پوجتے ہیں پھر ان کے سامنے آسن مارے رہتے ہیں، |
| احمد علی | کہنے لگے ہم بتوں کو پوجتے ہیں پھر انہی کے گرد رہا کرتے ہیں |
| فتح جالندھری | وہ کہنے لگے کہ ہم بتوں کو پوجتے ہیں اور ان کی پوجا پر قائم ہیں |
| طاہر القادری | انہوں نے کہا: ہم بتوں کی پرستش کرتے ہیں اور ہم انہی (کی عبادت و خدمت) کے لئے جمے رہنے والے ہیں، |
| علامہ جوادی | ان لوگوں نے کہا کہ ہم بتوں کی عبادت کرتے ہیں اور انہی کی مجاوری کرتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | انہوں نے جواب دیا کہ عبادت کرتے ہیں بتوں کی، ہم تو برابر ان کے مجاور بنے بیٹھے ہیں |
| حسین نجفی | انہوں نے کہا کہ ہم تو بتوں کی پرستش کرتے ہیں اور اس پر قائم ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | They said: we worship idols, and we are unto them ever devoted |
| M.M.Pickthall: | They said: We worship idols, and are ever devoted unto them. |
| Saheeh International: | They said, "We worship idols and remain to them devoted." |
| Shakir: | They said: We worship idols, so we shall be their votaries. |
| Yusuf Ali: | They said: "We worship idols, and we remain constantly in attendance on them." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت ابراہیم ؑ کے بارے میں