Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-62 ایت نمبر
| قَالَ كَلَّا١ۚ اِنَّ مَعِیَ رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ |
| آسان اُردو | اُس(موسی ؑنے) کہا: ہر گزنہیں، (کیوں کہ) بے شک! میرا رب میرے ساتھ ہے. وہ میری راہنمائی کرے گا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | موسیٰ نے کہا : ہرگز نہیں، میرے ساتھ یقینی طور سے میرا پروردگار ہے، وہ مجھے راستہ بتائے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | موسیٰؑ نے کہا "ہرگز نہیں میرے ساتھ میرا رب ہے وہ ضرور میری رہنمائی فرمائے گا" |
| احمد رضا خان | موسیٰ نے فرمایا یوں نہیں بیشک میرا رب میرے ساتھ ہے وہ مجھے اب راہ دیتا ہے، |
| احمد علی | کہا ہرگز نہیں میرا رب میرے ساتھ ہے وہ مجھے راہ بتائے گا |
| فتح جالندھری | موسیٰ نے کہا ہرگز نہیں میرا پروردگار میرے ساتھ ہے وہ مجھے رستہ بتائے گا |
| طاہر القادری | (موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: ہرگز نہیں، بیشک میرے ساتھ میرا رب ہے وہ ابھی مجھے راہِ (نجات) دکھا دے گا، |
| علامہ جوادی | موسیٰ نے کہا کہ ہرگز نہیں ہمارے ساتھ ہمارا پروردگار ہے وہ ہماری راہنمائی کرے گا |
| ایم جوناگڑھی | موسیٰ نے کہا، ہرگز نہیں۔ یقین مانو، میرا رب میرے ساتھ ہے جو ضرور مجھے راه دکھائے گا |
| حسین نجفی | موسیٰ نے کہا ہرگز نہیں! یقیناً میرا پروردگار میرے ساتھ ہے جو ضرور میری راہنمائی کرے گا۔ |
| M.Daryabadi: | Musa said: by no means; verily with me is my Lord; He shall guide me. |
| M.M.Pickthall: | He said: Nay, verily! for lo! my Lord is with me. He will guide me. |
| Saheeh International: | [Moses] said, "No! Indeed, with me is my Lord; He will guide me." |
| Shakir: | He said: By no means; surely my Lord is with me: He will show me a way out. |
| Yusuf Ali: | (Moses) said: "By no means! my Lord is with me! Soon will He guide me!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت موسیؑ اور فرعون کے بارے میں