Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-52 ایت نمبر
| وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِیْۤ اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَ |
| آسان اُردو | اور ہم نے موسی ؑ کی طرف وحی کی: کہ رات کو میرے بندوں کو لیکر نکل جاؤ بے شک (فرعون کی طرف سے) تمہارا پیچھا کیا جائے گا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ہم نے موسیٰ کے پاس وحی بھیجی کہ : میرے بندوں کو لے کر راتوں رات روانہ ہوجاؤ، تمہارا پیچھا یقینا کیا جائے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ہم نے موسیٰؑ کو وحی بھیجی کہ "راتوں رات میرے بندوں کو لے کر نکل جاؤ، تمہارا پیچھا کیا جائے گا" |
| احمد رضا خان | اور ہم نے موسٰی کو وحی بھیجی کہ راتوں را ت میرے بندو ں کو لے نکل بیشک تمھارا پیچھا ہو نا ہے، ف۵۵) |
| احمد علی | اور ہم نے موسی ٰکو حکم بھیجا کہ میرے بندوں کو رات کو لے نکل البتہ تمہارا پیچھا کیا جائے گا |
| فتح جالندھری | اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے بندوں کو رات کو لے نکلو کہ (فرعونیوں کی طرف سے) تمہارا تعاقب کیا جائے گا |
| طاہر القادری | اور ہم نے موسٰی (علیہ السلام) کی طرف وحی بھیجی کہ تم میرے بندوں کو راتوں رات (یہاں سے) لے جاؤ بیشک تمہارا تعاقب کیا جائے گا، |
| علامہ جوادی | اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ میرے بندوں کو لے کر راتوں رات نکل جاؤ کہ تمہارا پیچھا کیا جانے والا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ راتوں رات میرے بندوں کو نکال لے چل تم سب پیچھا کیے جاؤ گے |
| حسین نجفی | اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ راتوں رات میرے بندوں کو لے کر نکل جاؤ کیونکہ تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔ |
| M.Daryabadi: | And We revealed unto Musa saying: go by night with My bondmen verily ye shall be pursued. |
| M.M.Pickthall: | And We inspired Moses, saying: Take away My slaves by night, for ye will be pursued. |
| Saheeh International: | And We inspired to Moses, "Travel by night with My servants; indeed, you will be pursued." |
| Shakir: | And We revealed to Musa, saying: Go away with My servants travelling by night, surely you will be pursued. |
| Yusuf Ali: | By inspiration we told Moses: "Travel by night with my servants; for surely ye shall be pursued." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت موسیؑ اور فرعون کے بارے میں