اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر          The Poets-26 سورت الشعراء Ayah No-25 ایت نمبر

قَالَ لِمَنْ حَوْلَهٗۤ اَلَا تَسْتَمِعُوْنَ
آسان اُردو (فرعون نے)کہا اُن کو جو اُس کے ارد گرد تھے:کیا تم سنتے نہیں ہو؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی فرعون نے اپنے اردگرد کے لوگوں سے کہا : سن رہے ہو کہ نہیں ؟
ابو الاعلی مودودی فرعون نے اپنے گرد و پیش کے لوگوں سے کہا "سُنتے ہو؟"
احمد رضا خان اپنے آس پاس والوں سے بولا کیا تم غور سے سنتے نہیں
احمد علی اپنے گرد والوں سے کہا کیا تم سنتے نہیں ہو
فتح جالندھری فرعون نے اپنے اہالی موالی سے کہا کہ کیا تم سنتے نہیں
طاہر القادری اس نے ان (لوگوں) سے کہا جو اس کے گرد (بیٹھے) تھے: کیا تم سن نہیں رہے ہو،
علامہ جوادی فرعون نے اپنے اطرافیوں سے کہا کہ تم کچھ سن رہے ہو
ایم جوناگڑھی فرعون نے اپنے اردگرد والوں سے کہا کہ کیا تم سن نہیں رہے؟
حسین نجفی فرعون نے اپنے اردگرد والوں سے کہا کیا تم سنتے نہیں ہو؟
=========================================
M.Daryabadi: Fir'awn said unto those around him: hear ye not?
M.M.Pickthall: (Pharaoh) said unto those around him: Hear ye not?
Saheeh International: [Pharaoh] said to those around him, "Do you not hear?"
Shakir: (Firon) said to those around him: Do you not hear?
Yusuf Ali: (Pharaoh) said to those around: "Did ye not listen (to what he says)?"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت موسیؑ اور فرعون کے بارے میں