Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-207 ایت نمبر
| مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یُمَتَّعُوْنَؕ |
| آسان اُردو | نہیں اُن کے کام آئے گا جو وہ فاہدہ لے رہے تھے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | تو عیش کا جو سامان ان کو دیا جاتا رہا وہ انہیں (عذاب کے وقت) کیا فائدہ پہنچا سکتا ہے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | تو وہ سامانِ زیست جو ان کو ملا ہوا ہے اِن کے کس کام آئے گا؟ |
| احمد رضا خان | تو کیا کام آئے گا ان کے وہ جو برتتے تھے |
| احمد علی | تو جو انہوں نے فائدہ اٹھایا ہے کیا ان کے کچھ کام بھی آئے گا |
| فتح جالندھری | تو جو فائدے یہ اٹھاتے رہے ان کے کس کام آئیں گے |
| طاہر القادری | (تو) وہ چیزیں (ان سے عذاب کو دفع کرنے میں) کیا کام آئیں گی جن سے وہ فائدہ اٹھاتے رہے تھے، |
| علامہ جوادی | تو بھی جو ان کو آرام دیا گیا تھا وہ ان کے کام نہ آئے گا |
| ایم جوناگڑھی | تو جو کچھ بھی یہ برتتے رہے اس میں سے کچھ بھی فائده نہ پہنچا سکے گا |
| حسین نجفی | تو وہ سب ساز و سامان جس سے وہ فائدہ اٹھاتے رہے تھے انہیں کوئی فائدہ نہ دے گا۔ |
| M.Daryabadi: | What shall that which they enjoyed avail them? |
| M.M.Pickthall: | (How) that wherewith they were contented naught availeth them? |
| Saheeh International: | They would not be availed by the enjoyment with which they were provided. |
| Shakir: | That which they were made to enjoy shall not avail them? |
| Yusuf Ali: | It will profit them not that they enjoyed (this life)! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اگر ان کو سالوں مہلت دی جاتی اور پھر ان پر وہ عذاب آ جاتا تو اُ ن کے تو کوئی کام نہ آتا جو ان کو
مہلت دی گئی تھی یا جو کچھ انہوں ین سالوں میں عیاشی کی تھی ان کے کام نہ آتی