Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-165 ایت نمبر
| اَتَاْتُوْنَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعٰلَمِیْنَۙ |
| آسان اُردو | کیا (عجیب ہے)! تمام مخلوق میں سے تم مردوں کے پاس (شہوت کے لیے) آتے ہو |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کیا دنیا کے سارے لوگوں میں تم ہو جو مردوں کے پاس جاتے ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | کیا تم دنیا کی مخلوق میں سے مَردوں کے پاس جاتے ہو |
| احمد رضا خان | کیا مخلوق میں مردوں سے بدفعلی کرتے ہو |
| احمد علی | کیا تم دنیا کے لوگوں میں لڑکوں پر گرے پڑتے ہو |
| فتح جالندھری | کیا تم اہل عالم میں سے لڑکوں پر مائل ہوتے ہو |
| طاہر القادری | کیا تم سارے جہان والوں میں سے صرف مَردوں ہی کے پاس (اپنی شہوانی خواہشات پوری کرنے کے لئے) آتے ہو، |
| علامہ جوادی | کیا تم لوگ ساری دنیا میں صرف مُردوں ہی سے جنسی تعلقات پیدا کرتے ہو |
| ایم جوناگڑھی | کیا تم جہان والوں میں سے مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو |
| حسین نجفی | کیا تم دنیا جہان والوں میں سے (بدفعلی کیلئے) مَردوں کے پاس ہی جاتے ہو۔ |
| M.Daryabadi: | Go ye in, of all creatures, unto the males? |
| M.M.Pickthall: | What! Of all creatures do ye come unto the males, |
| Saheeh International: | Do you approach males among the worlds |
| Shakir: | What! do you come to the males from among the creatures |
| Yusuf Ali: | "Of all the creatures in the world, will ye approach males, |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت لوطؑ اور ان کی قوم کے بارے میں