اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر          The Poets-26 سورت الشعراء Ayah No-155 ایت نمبر

قَالَ هٰذِهٖ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَّ لَكُمْ شِرْبُ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍۚ
آسان اُردو اُس نے کہا: (دیکھو) یہ اونٹنی ہے. ایک مقررہ (جانے پہچانے)دن اس کے لیے (پانی) پینے کی باری اور تمہارے لیے (پانی) پینے کی باری ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی صالح نے کہا : (لو) یہ اونٹنی ہے۔ پانی پینے کے لیے ایک باری اس کی ہوگی، اور ایک معین دن میں ایک باری تمہاری۔
ابو الاعلی مودودی صالحؑ نے کہا "یہ اونٹنی ہے ایک دن اس کے پینے کا ہے اور ایک دن تم سب کے پانی لینے کا
احمد رضا خان فرمایا یہ ناقہ ہے ایک دن اس کے پینے کی باری اور ایک معین دن تمہاری باری،
احمد علی کہا یہ اونٹنی ہے اسکے پینے کا ایک دن ہے اور یک دن معین تمہارے پینے کے لیے ہے
فتح جالندھری صالح نے کہا (دیکھو) یہ اونٹنی ہے (ایک دن) اس کی پانی پینے کی باری ہے اور ایک معین روز تمہاری باری
طاہر القادری (صالح علیہ السلام نے) فرمایا: (وہ نشانی) یہ اونٹنی ہے پانی کا ایک وقت اس کے لئے (مقرر) ہے اور ایک مقررہ دن تمہارے پانی کی باری ہے،
علامہ جوادی صالح نے کہا کہ یہ ایک اونٹنی ہے ایک دن کا پانی اس کے لئے ہے اورایک مقرر دن کا پانی تمہارے لئے ہے
ایم جوناگڑھی آپ نے فرمایا یہ ہے اونٹنی، پانی پینے کی ایک باری اس کی اور ایک مقرره دن کی باری پانی پینے کی تمہاری
حسین نجفی صالح نے کہا یہ ایک اونٹنی ہے ایک دن اس کے پانی پینے کا ہوگا اور ایک مقررہ دن کا پانی تمہارے پینے کیلئے ہوگا۔
=========================================
M.Daryabadi: He said: yonder is a she-camel; to her a drink, and to you a drink, each on a day known.
M.M.Pickthall: He said: (Behold) this she-camel. She hath the right to drink (at the well), and ye have the right to drink, (each) on an appointed day.
Saheeh International: He said, "This is a she-camel. For her is a [time of] drink, and for you is a [time of] drink, [each] on a known day.
Shakir: He said: This is a she-camel; she shall have her portion of water, and you have your portion of water on an appointed time;
Yusuf Ali: He said: "Here is a she-camel: she has a right of watering, and ye have a right of watering, (severally) on a day appointed.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت صالح ؑاور ان کی قوم کے بارے میں