اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر          The Poets-26 سورت الشعراء Ayah No-119 ایت نمبر

فَاَنْجَیْنٰهُ وَ مَنْ مَّعَهٗ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۚ
آسان اُردو پھر ہم نے اُس کو بچا لیا اور جو اُس کے ساتھ تھے (اُن کو بھی وہ) ایک لدی (بھری) ہوئی کشتی میں تھے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی چنانچہ ہم نے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو بھری ہوئی کشتی میں بچا لیا۔
ابو الاعلی مودودی آخرکار ہم نے اس کو اور اس کے ساتھیوں کو ایک بھری ہوئی کشتی میں بچا لیا
احمد رضا خان تو ہم نے بچالیا اسے اور اس کے ساتھ والوں کو بھری ہوئی کشتی میں
احمد علی پھر ہم نے اسے اورجو اس کے ساتھ بھری کشتی میں تھے بچا لیا
فتح جالندھری پس ہم نے ان کو اور جو ان کے ساتھ کشتی میں سوار تھے، ان کو بچا لیا
طاہر القادری پس ہم نے ان کو اور جو ان کے ساتھ بھری ہوئی کشتی میں (سوار) تھے نجات دے دی،
علامہ جوادی پھر ہم نے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو ایک بھری ہوئی کشتی میں نجات دے دی
ایم جوناگڑھی چنانچہ ہم نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو بھری ہوئی کشتی میں (سوار کراکر) نجات دے دی
حسین نجفی پس ہم نے انہیں اور جو اس بھری ہوئی کشتی میں ان کے ساتھ تھے سب کو نجات دی۔
=========================================
M.Daryabadi: Wherefore We delivered him and those with him in the laden ark.
M.M.Pickthall: And We saved him and those with him in the laden ship.
Saheeh International: So We saved him and those with him in the laden ship.
Shakir: So We delivered him and those with him in the laden ark.
Yusuf Ali: So We delivered him and those with him, in the Ark filled (with all creatures).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت نوحؑ اور ان کی قوم کے بارے میں ہے