Chapter No 19-پارہ نمبر   ‹             The Criterion-25 سورت الفرقان  ›Ayah No-67 ایت نمبر
| وَ الَّذِیْنَ اِذَاۤ اَنْفَقُوْا لَمْ یُسْرِفُوْا وَ لَمْ یَقْتُرُوْا وَ كَانَ بَیْنَ ذٰلِكَ قَوَامًا |
| آسان اُردو | اور جوجب وہ خرچ کرتے ہیں ہرگز فضول خرچی اور ہرگز کنجوسی نہیں کرتے ہیں اور ان دونوں (فضول خرچی اور کنجوسی)کے درمیان ایک متوازن مقام(یعنی میانہ روی) ہے؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جو خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں، نہ تنگی کرتے ہیں، بلکہ ان کا طریقہ اس (افراط وتفریط) کے درمیان اعتدال کا طریقہ ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جو خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں نہ بخل، بلکہ ان کا خرچ دونوں انتہاؤں کے درمیان اعتدال پر قائم رہتا ہے |
| احمد رضا خان | اور وہ کہ جب خرچ کرتے ہیں نہ حد سے بڑھیں اور نہ تنگی کریں اور ان دونوں کے بیچ اعتدال پر رہیں |
| احمد علی | اوروہ لوگ جب خرچ کرتے ہیں تو فضول خرچی نہیں کرتے اور نہ تنگی کرتے ہیں اور ان کا خرچ ان دونوں کے درمیان اعتدال پر ہوتا ہے |
| فتح جالندھری | اور وہ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ بےجا اُڑاتے ہیں اور نہ تنگی کو کام میں لاتے ہیں بلکہ اعتدال کے ساتھ۔ نہ ضرورت سے زیادہ نہ کم |
| طاہر القادری | اور (یہ) وہ لوگ ہیں کہ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ بے جا اڑاتے ہیں اور نہ تنگی کرتے ہیں اور ان کا خرچ کرنا (زیادتی اور کمی کی) ان دو حدوں کے درمیان اعتدال پر (مبنی) ہوتا ہے، |
| علامہ جوادی | اور یہ لوگ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ اسراف کرتے ہیں اور نہ کنجوسی سے کام لیتے ہیں بلکہ ان دونوں کے درمیان اوسط درجے کا راستہ اختیار کرتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور جو خرچ کرتے وقت بھی نہ تو اسراف کرتے ہیں نہ بخیلی، بلکہ ان دونوں کے درمیان معتدل طریقے پر خرچ کرتے ہیں |
| حسین نجفی | اور وہ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں اور نہ کنجوسی (بلکہ) ان کا خرچ کرنا ان (دونوں) کے درمیان (حد اعتدال پر) ہوتا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And those who when they expend, are neither extravagant nor sparing, and it is a medium in-between. |
| M.M.Pickthall: | And those who, when they spend, are neither prodigal nor grudging; and there is ever a firm station between the two; |
| Saheeh International: | And [they are] those who, when they spend, do so not excessively or sparingly but are ever, between that, [justly] moderate |
| Shakir: | And they who when they spend, are neither extravagant nor parsimonious, and (keep) between these the just mean. |
| Yusuf Ali: | Those who, when they spend, are not extravagant and not niggardly, but hold a just (balance) between those (extremes); |
آیت کے متعلق اہم نقاط
٭ خرچ کرنے کے بارے میں اعتدال پسندی اور میانہ روی کا حکم ہے.
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اللہ کے بندوں کے اوصاف