اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر                The Criterion-25 سورت الفرقان  Ayah No-66 ایت نمبر

اِنَّهَا سَآءَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا
آسان اُردو بےشک وہ ٹھہرنا اور مقام بہت بُرا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یقینا وہ کسی کا مستقر اور قیام گاہ بننے کے لیے بدترین جگہ ہے۔
ابو الاعلی مودودی وہ بڑا ہی برا مستقر اور مقام ہے"
احمد رضا خان بیشک وہ بہت ہی بری ٹھہرنے کی جگہ ہے،
احمد علی بے شک وہ برا ٹھکانا اوربڑی قیام گاہ ہے
فتح جالندھری اور دوزخ ٹھیرنے اور رہنے کی بہت بری جگہ ہے
طاہر القادری بیشک وہ (عارضی ٹھہرنے والوں کے لئے) بُری قرار گاہ اور (دائمی رہنے والوں کے لئے) بُری قیام گاہ ہے،
علامہ جوادی وہ بدترین منزل اور محل اقامت ہے
ایم جوناگڑھی بے شک وه ٹھہرنے اور رہنے کے لحاظ سے بدترین جگہ ہے
حسین نجفی وہ (جہنم) بہت برا ٹھکانا ہے اور بہت بری جگہ ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily ill it is as an abode and as a station.
M.M.Pickthall: Lo! it is wretched as abode and station;
Saheeh International: Indeed, it is evil as a settlement and residence."
Shakir: Surely it is an evil abode and (evil) place to stay.
Yusuf Ali: "Evil indeed is it as an abode, and as a place to rest in";
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اللہ کے بندوں کے اوصاف
٭جہنم کے عذاب کے بارے میں