Chapter No 19-پارہ نمبر   ‹             The Criterion-25 سورت الفرقان  ›Ayah No-47 ایت نمبر
| وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ لِبَاسًا وَّ النَّوْمَ سُبَاتًا وَّ جَعَلَ النَّهَارَ نُشُوْرًا |
| آسان اُردو | اور وہ وہی ہے جس نے تمہارے لیے رات کو اوڑھنا اور نیند کو آرام اور دن کو (تمہارے) دوبارہ اُٹھنے کے لیے بنایا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور وہی ہے جس نے تمہارے لیے رات کو لباس بنایا، اور نیند کو سراپا سکون اور دن کو دوبارہ اٹھ کھڑے ہونے کا ذریعہ بنادیا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور وہ اللہ ہی ہے جس نے رات کو تمہارے لیے لباس، اور نیند کو سکونِ موت، اور دن کو جی اٹھنے کا وقت بنایا |
| احمد رضا خان | اور وہی ہے جس نے رات کو تمہارے لیے پردہ کیا اور نیند کو آرام اور دن بنایا اٹھنے کے لیے |
| احمد علی | اور وہی ہے جس نے تمہارے لیے رات کو اوڑھنا اور نیند کو راحت بنا دیا اور دن چلنے پھرنے کے لیے بنایا |
| فتح جالندھری | اور وہی تو ہے جس نے رات کو تمہارے لئے پردہ اور نیند کو آرام بنایا اور دن کو اُٹھ کھڑے ہونے کا وقت ٹھہرایا |
| طاہر القادری | اور وہی ہے جس نے تمہارے لئے رات کو پوشاک (کی طرح ڈھانک لینے والا) بنایا اور نیند کو (تمہارے لئے) آرام (کا باعث) بنایا اور دن کو (کام کاج کے لئے) اٹھ کھڑے ہونے کا وقت بنایا، |
| علامہ جوادی | اور وہی وہ خدا ہے جس نے رات کو تمہارا پردہ اور نیند کو تمہاری راحت اور دن کو تمہارے اٹھ کھڑے ہونے کا وقت قرار دیا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور وہی ہے جس نے رات کو تمہارے لیے پرده بنایا۔ اور نیند کو راحت بنائی۔ اور دن کو اٹھ کھڑے ہونے کا وقت |
| حسین نجفی | اور وہ وہی ہے جس نے تمہارے لئے رات کو پردہ پوش اور نیند کو (باعث) راحت اور دن کو اٹھ کھڑے ہونے کا وقت بنایا۔ |
| M.Daryabadi: | And it is He who hath made for you the night a covering, and the sleep; repose, and hath made the day a resurrection. |
| M.M.Pickthall: | And He it is Who maketh night a covering for you, and sleep repose, and maketh day a resurrection. |
| Saheeh International: | And it is He who has made the night for you as clothing and sleep [a means for] rest and has made the day a resurrection. |
| Shakir: | And He it is Who made the night a covering for you, and the sleep a rest, and He made the day to rise up again. |
| Yusuf Ali: | And He it is Who makes the Night as a Robe for you, and Sleep as Repose, and makes the Day (as it were) a Resurrection. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
شان باری تعالی
منفرد ایت