Chapter No 19-پارہ نمبر   ‹             The Criterion-25 سورت الفرقان  ›Ayah No-44 ایت نمبر
| اَمْ تَحْسَبُ اَنَّ اَكْثَرَهُمْ یَسْمَعُوْنَ اَوْ یَعْقِلُوْنَ١ؕ اِنْ هُمْ اِلَّا كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّ سَبِیْلًا |
| آسان اُردو | یاکیا تم خیال کرتے ہو کہ اُن (کافرین) میں سے اکثرسنتے یا سمجھتے ہیں؟ نہیں ہیں وہ(کافرین) ماسوائے جیسے کہ جانور(مویشی)۔۔۔ نہیں، وہ راستے کے گمراہ ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یا تمہارا خیال یہ ہے کہ ان میں سے اکثر لوگ سنتے یا سمجھتے ہیں ؟ نہیں ! ان کی مثال تو بس چار پاؤں کے جانوروں کی سی ہے، بلکہ یہ ان سے زیادہ راہ سے بھٹکے ہوئے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | کیا تم سمجھتے ہو کہ ان میں سے اکثر لوگ سنتے اور سمجھتے ہیں؟ یہ تو جانوروں کی طرح ہیں، بلکہ اُن سے بھی گئے گزرے |
| احمد رضا خان | یا یہ سمجھتے ہو کہ ان میں بہت کچھ سنتے یا سمجھتے ہیں وہ تو نہیں مگر جیسے چوپائے بلکہ ان سے بھی بدتر گمراہ |
| احمد علی | یا تو خیال کرتا ہے کہ اکثر ان میں سے سنتے یا سمجھتے ہیں یہ تو محض چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ہیں |
| فتح جالندھری | یا تم یہ خیال کرتے ہو کہ ان میں اکثر سنتے یا سمجھتے ہیں (نہیں) یہ تو چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ہیں |
| طاہر القادری | کیا آپ یہ خیال کرتے ہیں کہ ان میں سے اکثر لوگ سنتے یا سمجھتے ہیں؟ (نہیں) وہ تو چوپایوں کی مانند (ہو چکے) ہیں بلکہ ان سے بھی بدتر گمراہ ہیں، |
| علامہ جوادی | کیا آپ کا خیال یہ ہے کہ ان کی اکثریت کچھ سنتی اور سمجھتی ہے ہرگز نہیں یہ سب جانوروں جیسے ہیں بلکہ ان سے بھی کچھ زیادہ ہی گم کردہ راہ ہیں |
| ایم جوناگڑھی | کیا آپ اسی خیال میں ہیں کہ ان میں سے اکثر سنتے یا سمجھتے ہیں۔ وه تو نرے چوپایوں جیسے ہیں بلکہ ان سے بھی زیاده بھٹکے ہوئے |
| حسین نجفی | کیا آپ خیال کرتے ہیں کہ ان میں سے اکثر سنتے یا سمجھتے ہیں؟ یہ تو محض چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گم کردہ راہ ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Or deemest thou that most of them hear or understand? They are but like unto the cattle; nay, they are even farther astray from the path. |
| M.M.Pickthall: | Or deemest thou that most of them hear or understand? They are but as the cattle - nay, but they are farther astray? |
| Saheeh International: | Or do you think that most of them hear or reason? They are not except like livestock. Rather, they are [even] more astray in [their] way. |
| Shakir: | Or do you think that most of them do hear or understand? They are nothing but as cattle; nay, they are straying farther off from the path. |
| Yusuf Ali: | Or thinkest thou that most of them listen or understand? They are only like cattle;- nay, they are worse astray in Path. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
جو لوگ اپنی خواہش کو ہی اپنا معبود بنا لیتے ہیں