Chapter No 19-پارہ نمبر   ‹             The Criterion-25 سورت الفرقان  ›Ayah No-43 ایت نمبر
| اَرَءَیْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰهُ١ؕ اَفَاَنْتَ تَكُوْنُ عَلَیْهِ وَكِیْلًاۙ |
| آسان اُردو | کیا آپﷺ نے اُس کو دیکھا ہے جو اپنی خواہش کو ہی اپنا معبودبنا لیتا ہے؟ کیا پھر آپﷺ اُس پر ایک نگہبان ہو سکتے ہیں (کہ وہ ایسا نہ کرے)؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | بھلا بتاؤ جس شخص نے اپنا خدا اپنی نفسانی خواہش کو بنا لیا ہو، تو (اے پیغمبر) کیا تم اس کی ذمہ داری لے سکتے ہو ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | کبھی تم نے اُس شخص کے حال پر غور کیا ہے جس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا خدا بنا لیا ہو؟ کیا تم ایسے شخص کو راہِ راست پر لانے کا ذمہ لے سکتے ہو؟ |
| احمد رضا خان | کیا تم نے اسے دیکھا جس نے اپنی جی کی خواہش کو اپنا خدا بنالیا تو کیا تم اس کی نگہبانی کا ذمہ لو گے |
| احمد علی | کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے اپنا خدا اپنی خوہشات نفسانی کو بنا رکھا ہے پھر کیا تو اس کا ذمہ دار ہو سکتا ہے |
| فتح جالندھری | کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے خواہش نفس کو معبود بنا رکھا ہے تو کیا تم اس پر نگہبان ہوسکتے ہو |
| طاہر القادری | کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا ہے جس نے اپنی خواہشِ نفس کو اپنا معبود بنا لیا ہے؟ تو کیا آپ اس پر نگہبان بنیں گے، |
| علامہ جوادی | کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا ہے جس نے اپنی خواہشات ہی کو اپنا خدا بنالیا ہے کیا آپ اس کی بھی ذمہ داری لینے کے لئے تیار ہیں |
| ایم جوناگڑھی | کیا آپ نے اسے بھی دیکھا جو اپنی خواہش نفس کو اپنا معبود بنائے ہوئے ہے کیا آپ اس کے ذمہدار ہوسکتے ہیں؟ |
| حسین نجفی | (اے رسول(ص)) کیا آپ نے وہ شخص دیکھا ہے جس نے اپنی خواہش (نفس) کو اپنا خدا بنا رکھا ہے؟ کیا آپ اس کے ذمہ دار ہو سکتے ہیں؟ |
| M.Daryabadi: | Hast thou observed him who hath taken as his god his own desire! wilt thou be over him a trustee? |
| M.M.Pickthall: | Hast thou seen him who chooseth for his god his own lust? Wouldst thou then be guardian over him? |
| Saheeh International: | Have you seen the one who takes as his god his own desire? Then would you be responsible for him? |
| Shakir: | Have you seen him who takes his low desires for his god? Will you then be a protector over him? |
| Yusuf Ali: | Seest thou such a one as taketh for his god his own passion (or impulse)? Couldst thou be a disposer of affairs for him? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
تاریخی ایت
اپنی خواہش کو معبود بنانے والا