اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Believers-23 سورت المومنون  Ayah No-61 ایت نمبر

اُولٰٓئِكَ یُسٰرِعُوْنَ فِی الْخَیْرٰتِ وَ هُمْ لَهَا سٰبِقُوْنَ
آسان اُردو یہی(لوگ) ہیں، وہ نیکیوں میں جلدی کرتے ہیں اور وہ اُن (نیکیوں) کے لئے سبقت لے جائیں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی وہ ہیں جو بھلائیاں حاصل کرنے میں جلدی دکھا رہے ہیں، اور وہ ہیں جو ان کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی بھلائیوں کی طرف دَوڑنے والے اور سبقت کر کے انہیں پا لینے والے تو درحقیقت یہ لوگ ہیں
احمد رضا خان یہ لوگ بھلائیوں میں جلدی کرتے ہیں اور یہی سب سے پہلے انہیں پہنچے
احمد علی یہی لوگ نیک کامو ں میں جلدی کرتے ہیں اور وہی نیکیوں میں آگے بڑھنے والے ہیں
فتح جالندھری یہی لوگ نیکیوں میں جلدی کرے اور یہی اُن کے لئے آگے نکل جاتے ہیں
طاہر القادری یہی لوگ بھلائیوں (کے سمیٹنے میں) جلدی کر رہے ہیں اور وہی اس میں آگے نکل جانے والے ہیں،
علامہ جوادی یہی وہ لوگ ہیں جو نیکیوں میں سبقت کرنے والے ہیں اور سب کے آگے نکل جانے والے ہیں
ایم جوناگڑھی یہی ہیں جو جلدی جلدی بھلائیاں حاصل کر رہے ہیں اور یہی ہیں جو ان کی طرف دوڑ جانے والے ہیں
حسین نجفی یہی لوگ بھلائیاں کرنے میں جلدی کیا کرتے ہیں اور بھلائیوں میں سبقت لے جانے والے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: These are hastening on to good, and they are therein foremost.
M.M.Pickthall: These race for the good things, and they shall win them in the race.
Saheeh International: It is those who hasten to good deeds, and they outstrip [others] therein.
Shakir: These hasten to good things and they are foremost in (attaining) them.
Yusuf Ali: It is these who hasten in every good work, and these who are foremost in them.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
ایسی خصوصیات والے لوگوں نیکیاں کرنے والے ہیں
ایت نمبر57سے لیکر اس ایت تک نیکیاں کرنے والے ہیں