اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Believers-23 سورت المومنون  Ayah No-102 ایت نمبر

فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ
آسان اُردو پھر جو (شخص)، اُس کے ترازو (نیکیوں کے وزن) بھاری ہوں گے،پھر یہی ہیں (کہ) وہ کامیاب ہوں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اس وقت جن کے پلڑے بھاری نکلے تو وہی ہوں گے جو فلاح پائیں گے۔
ابو الاعلی مودودی اُس وقت جن کے پلڑے بھاری ہوں گے وہی فلاح پائیں گے
احمد رضا خان تو جن کی تولیں بھاری ہولیں وہی مراد کچھ پہنچے،
احمد علی پھر جن کا پلہ بھاری ہوا تو وہی فلاح پائیں گے
فتح جالندھری تو جن کے (عملوں کے) بوجھ بھاری ہوں گے۔ وہ فلاح پانے والے ہیں
طاہر القادری پس جن کے پلڑے (زیادہ اعمال کے باعث) بھاری ہوں گے تو وہی لوگ کامیاب و کامران ہوں گے،
علامہ جوادی پھر جن کی نیکیوں کا پلہّ بھاری ہوگا وہ کامیاب اور نجات پانے والے ہوں گے
ایم جوناگڑھی جن کی ترازو کا پلہ بھاری ہوگیا وه تو نجات والے ہوگئے
حسین نجفی (ہاں البتہ) جن کے پلڑے بھاری ہوں گے تو وہی کامیاب ہوں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: Then he whose balances shall be heavy --these! they are the blissful ones.
M.M.Pickthall: Then those whose scales are heavy, they are the successful.
Saheeh International: And those whose scales are heavy [with good deeds] - it is they who are the successful.
Shakir: Then as for him whose good deeds are preponderant, these are the successful.
Yusuf Ali: Then those whose balance (of good deeds) is heavy,- they will attain salvation:
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے