Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Pilgrimage-22 سورت الحج  ›Ayah No-8 ایت نمبر
| وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یُّجَادِلُ فِی اللّٰهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ وَّ لَا هُدًى وَّ لَا كِتٰبٍ مُّنِیْرٍۙ |
| آسان اُردو | اور لوگوں میں سے ہے جو اللہ (کے بارے) میں جھگڑتاہے بغیر علم کے اور نہ ہدایت کے اور نہ ہی کتاب ِ روشن کے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور لوگوں میں کچھ ایسے ہیں جو اللہ کے بارے میں جھگڑے کرتے ہیں، حالانکہ ان کے پاس نہ کوئی علم ہے نہ ہدایت، اور نہ کوئی روشنی دینے والی کتاب۔ |
| ابو الاعلی مودودی | بعض اور لوگ ایسے ہیں جو کسی علم اور ہدایت اور روشنی بخشنے والی کتاب کے بغیر، گردن اکڑائے ہوئے |
| احمد رضا خان | اور کوئی آدمی وہ ہے کہ اللہ کے بارے میں یوں جھگڑتا ہے کہ نہ تو علم نہ کوئی دلیل اور نہ کوئی روشن نوشتہ (تحریر) |
| احمد علی | اور بعضاً وہ شخص ہے جو الله کے معاملہ میں بے سمجھی اور دلیل اور روشن کتاب کے بغیر تکبر سے جھگڑتا ہے |
| فتح جالندھری | اور لوگوں میں کوئی ایسا بھی ہے جو خدا (کی شان) میں بغیر علم (ودانش) کے اور بغیر ہدایت کے اور بغیر کتاب روشن کے جھگڑتا ہے |
| طاہر القادری | اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو اﷲ (کی ذات و صفات اور قدرتوں) کے بارے میں جھگڑا کرتے رہتے ہیں بغیر علم و دانش کے اور بغیر کسی ہدایت و دلیل کے اور بغیر کسی روشن کتاب کے (جو آسمان سے اتری ہو)، |
| علامہ جوادی | اور لوگوں میں ایسے بھی ہیں جو علم و ہدایت اور کتابِ لَنیر کے بغیر بھی خدا کے بارے میں بحث کرتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | بعض لوگ اللہ کے بارے میں بغیر علم کے اور بغیر ہدایت کے اور بغیر روشن کتاب کے جھگڑتے ہیں |
| حسین نجفی | اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے بارے میں بغیر کسی علم کے، بغیر کسی راہنمائی کے اور بغیر کسی روشن کتاب کے کج بحثی کرتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And of mankind is he who disputeth respecting Allah without knowledge or guidance or a Book luminous. |
| M.M.Pickthall: | And among mankind is he who disputeth concerning Allah without knowledge or guidance or a Scripture giving light, |
| Saheeh International: | And of the people is he who disputes about Allah without knowledge or guidance or an enlightening book [from Him], |
| Shakir: | And among men there is he who disputes about Allah without knowledge and without guidance and without an illuminating book, |
| Yusuf Ali: | Yet there is among men such a one as disputes about Allah, without Knowledge, without Guidance, and without a Book of Enlightenment,- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
واضح ایت
اس ایت میں اگرچہ اللہ کے بارے میں بحث کرنے کے بارے میں ہے، لیکن ایک اصول بن سکتا ہے
کہ اگر کسی چیز کے بارے میں بھی بحث کرنی ہے تو ، علم، ہدایت، اور کتاب منیر کا ہونا ضروری ہے