Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Pilgrimage-22 سورت الحج  ›Ayah No-59 ایت نمبر
| لَیُدْخِلَنَّهُمْ مُّدْخَلًا یَّرْضَوْنَهٗ١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَعَلِیْمٌ حَلِیْمٌ |
| آسان اُردو | واقعی، وہ اُن کو ایک داخلے سے (جنت میں) داخل کرے گا وہ اُس(داخلے) کو پسند کریں گے. اوربے شک اللہ! واقعی جاننے والا(اور)نرم دل ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ انہیں ضرور ایسی جگہ پہنچائے گا جس سے وہ خوش ہوجائیں گے، اور اللہ یقینا ہر بات جاننے والا، بڑا بردبار ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہ انہیں ایسی جگہ پہنچائے گاجس سے وہ خوش ہو جائیں گے بے شک اللہ علیم اور حلیم ہے |
| احمد رضا خان | ضرور انہیں ایسی جگہ لے جائے گا جسے وہ پسند کریں گے اور بیشک اللہ علم اور حلم والا ہے، |
| احمد علی | البتہ انہیں ایسی جگہ پہنچائے گا جسے پسند کریں گے اور بیشک الله جاننے والا بردبار ہے |
| فتح جالندھری | وہ ان کو ایسے مقام میں داخل کرے گا جسے وہ پسند کریں گے۔ اور خدا تو جاننے والا (اور) بردبار ہے |
| طاہر القادری | وہ ضرور انہیں اس جگہ (یعنی مقامِ رضوان میں) داخل فرمائے گا جس سے وہ راضی ہو جائیں گے، اور بیشک اﷲ خوب جاننے والا بُردبار ہے، |
| علامہ جوادی | وہ انہیں ایسی جگہ پہنچائے گا جسے وہ پسند کرتے ہوں گے اور اللہ بہت زیادہ جاننے والا اور برداشت کرنے والا ہے |
| ایم جوناگڑھی | انہیں اللہ تعالیٰ ایسی جگہ پہنچائے گا کہ وه اس سے راضی ہو جائیں گے، بیشک اللہ تعالیٰ علم اور بردباری واﻻ ہے |
| حسین نجفی | (اور) وہ ضرور انہیں ایسی جگہ داخل کرے گا جسے وہ پسند کریں گے۔ بےشک وہ بڑا جاننے والا، بڑا بردبار ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Surely He will make them enter an entrance wherewith they will be well pleased and verily Allah is Knowing, Forbearing. |
| M.M.Pickthall: | Assuredly He will cause them to enter by an entry that they will love. Lo! Allah verily is knower, Indulgent. |
| Saheeh International: | He will surely cause them to enter an entrance with which they will be pleased, and indeed, Allah is Knowing and Forbearing. |
| Shakir: | He will certainly cause them to enter a place of entrance which they shall be well pleased with, and most surely Allah is Knowing, Forbearing. |
| Yusuf Ali: | Verily He will admit them to a place with which they shall be well pleased: for Allah is All-Knowing, Most Forbearing. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے