Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Pilgrimage-22 سورت الحج  ›Ayah No-24 ایت نمبر
| وَ هُدُوْۤا اِلَى الطَّیِّبِ مِنَ الْقَوْلِ١ۖۚ وَ هُدُوْۤا اِلٰى صِرَاطِ الْحَمِیْدِ |
| آسان اُردو | اور اُن کو بات(کلام) میں سے پاکیزگی کی طرف (دنیاوی زندگی میں) ہدایت دی گئی؛ اور اُن کو ایک تعریف والی ہستی (یعنی اللہ) کے راستے کی طرف ہدایت دی گئی |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور (وجہ یہ ہے کہ) ان لوگوں کی رسائی پاکیزہ بات (یعنی کلمہ توحید) تک ہوگئی تھی، اور وہ اس خدا کے راستے تک پہنچ گئے تھے جو ہر تعریف کا مستحق ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ان کو پاکیزہ بات قبول کرنے کی ہدایت بخشی گئی اور انہیں خدائے ستودہ صفات کا راستہ دکھایا گیا |
| احمد رضا خان | اور انہیں پاکیزہ بات کی ہدایت کی گئی اور سب خوبیوں سراہے کی راہ بتائی گئی |
| احمد علی | اور انہوں نے عمدہ بات کی راہ پائی اور تعریف والے الله کی راہ پائی |
| فتح جالندھری | اور ان کو پاکیزہ کلام کی ہدایت کی گئی اور (خدائے) حمید کی راہ بتائی گئی |
| طاہر القادری | اور انہیں (دنیا میں) پاکیزہ قول کی ہدایت کی گئی اور انہیں (اسلام کے) پسندیدہ راستہ کی طرف رہنمائی کی گئی، |
| علامہ جوادی | اور انہیں پاکیزہ قول کی طرف ہدایت دی گئی ہے اور انہیں خدائے حمید کے راستہ کی طرف رہنمائی کی گئی ہے |
| ایم جوناگڑھی | ان کو پاکیزه بات کی رہنمائی کر دی گئی اور قابل صد تعریف راه کی ہدایت کر دی گئی |
| حسین نجفی | (یہ اس لئے ہے کہ) انہیں پاکیزہ گفتگو کی طرف ہدایت دی گئی اور انہیں لائق ستائش (خدا) کی راہ کی طرف راہنمائی کی گئی۔ |
| M.Daryabadi: | And they have been guided unto goodly speech, and they have been guided to the path of the Praiseworthy. |
| M.M.Pickthall: | They are guided unto gentle speech; they are guided unto the path of the Glorious One. |
| Saheeh International: | And they had been guided [in worldly life] to good speech, and they were guided to the path of the Praiseworthy. |
| Shakir: | And they are guided to goodly words and they are guided into the path of the Praised One. |
| Yusuf Ali: | For they have been guided (in this life) to the purest of speeches; they have been guided to the Path of Him Who is Worthy of (all) Praise. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے