Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-96 ایت نمبر
| حَتّٰۤى اِذَا فُتِحَتْ یَاْجُوْجُ وَ مَاْجُوْجُ وَ هُمْ مِّنْ كُلِّ حَدَبٍ یَّنْسِلُوْنَ |
| آسان اُردو | حتی کہ جب یاجوج اور ماجوج کو کھول دیا جائے،اور وہ (لوگ)ہر بلندی (ٹیلے)سے بھاگتے ہوں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہاں تک کہ جب یاجوج اور ماجوج کو کھول دیا جائے گا، اور وہ ہر بلندی سے پھسلتے نظر آئیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہاں تک کہ جب یاجُوج و ماجُوج کھول دیے جائیں گے اور ہر بلندی سے وہ نکل پڑیں گے |
| احمد رضا خان | یہاں تک کہ جب کھولے جائیں گے یاجوج و ماجوج اور وہ ہر بلندی سے ڈھلکتے ہوں گے، |
| احمد علی | یہاں تک کہ جب یاجوج اور ماجوج کھول دیئے جائیں گے اور وہ ہر بلندی سے دوڑتے چلے آئيں گے |
| فتح جالندھری | یہاں تک کہ یاجوج ماجوج کھول دیئے جائیں اور وہ ہر بلندی سے دوڑ رہے ہوں |
| طاہر القادری | یہاں تک کہ جب یاجوج اور ماجوج کھول دیئے جائیں گے اور وہ ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے اتر آئیں گے، |
| علامہ جوادی | یہاں تک کہ یاجوج ماجوج آزاد کردیئے جائیں گے اور زمین کی ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے نکل پڑیں گے |
| ایم جوناگڑھی | یہاں تک کہ یاجوج اور ماجوج کھول دیئے جائیں گے اور وه ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے آئیں گے |
| حسین نجفی | یہاں تک کہ جب یاجوج و ماجوج کھول دیئے جائیں گے تو وہ ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے نکل پڑیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | Until when Ya'juj and Ma'juj are let out, and from every mound they are trickling down. |
| M.M.Pickthall: | Until, when Gog and Magog are let loose, and they hasten out of every mound. |
| Saheeh International: | Until when [the dam of] Gog and Magog has been opened and they, from every elevation, descend |
| Shakir: | Even when Gog and Magog are let loose and they shall break forth from every elevated place. |
| Yusuf Ali: | Until the Gog and Magog (people) are let through (their barrier), and they swiftly swarm from every hill. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے