اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 17-پارہ نمبر                The Prophets-21 سورت الانبیاء  Ayah No-93 ایت نمبر

وَ تَقَطَّعُوْۤا اَمْرَهُمْ بَیْنَهُمْؕ كُلٌّ اِلَیْنَا رٰجِعُوْنَ۠
آسان اُردو اور وہ (یعنی لوگ) اپنے معاملات اپنے درمیان توڑ بیٹھے(یعنی اختلاف کر لیا)، (اگرچہ) سب ہماری طرف ہی لوٹ رہے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر کے بانٹ لیا، (مگر) سب ہمارے پاس لوٹ کر آنے والے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی مگر (یہ لوگوں کی کارستانی ہے کہ) انہوں نے آپس میں دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا سب کو ہماری طرف پلٹنا ہے
احمد رضا خان اور اَوروں نے اپنے کام آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلیے سب کو ہماری طرف پھرنا ہے،
احمد علی اور ان لوگوں نے اپنے دین میں اختلاف پیدا کر لیا سب ہمارے پاس ہی آنے والے ہیں
فتح جالندھری اور یہ لوگ اپنے معاملے میں باہم متفرق ہوگئے۔ (مگر) سب ہماری طرف رجوع کرنے والے ہیں
طاہر القادری اور ان (اہلِ کتاب) نے آپس میں اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا، یہ سب ہماری ہی جانب لوٹ کر آنے والے ہیں،
علامہ جوادی اور ان لوگوں نے تو اپنے دین کو بھی آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلیا ہے حالانکہ یہ سب پلٹ کر ہماری ہی بارگاہ میں آنے والے ہیں
ایم جوناگڑھی مگر لوگوں نےآپس میں اپنے دین میں فرقہ بندیاں کر لیں، سب کے سب ہماری ہی طرف لوٹنے والے ہیں
حسین نجفی لیکن لوگوں نے اپنے (دینی) معاملہ کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا (انجام کار) سب ہماری ہی طرف لوٹ کر آنے والے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi:
M.M.Pickthall: And they have broken their religion (into fragments) among them, (yet) all are returning unto Us.
Saheeh International: And [yet] they divided their affair among themselves, [but] all to Us will return.
Shakir: And they broke their religion (into sects) between them: to Us shall all come back.
Yusuf Ali: But (later generations) cut off their affair (of unity), one from another: (yet) will they all return to Us.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے