Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-92 ایت نمبر
| اِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً ﳲ وَّ اَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْنِ |
| آسان اُردو | بے شک! یہ، تمہاری اُمت (مذہب) ایک اُمت (مذہب) ہے، اور میں تمہارا رب ہوں پس میری ہی عبادت کرو |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (لوگو) یقین رکھو کہ یہ (دین جس کی یہ تمام انبیاء دعوت دیتے رہے ہیں) تمہارا دین ہے جو ایک ہی دین ہے، اور میں تمہارا پروردگار ہوں۔ لہذا تم میری عبادت کرو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ تمہاری امّت حقیقت میں ایک ہی امّت ہے اور میں تمہارا رب ہوں، پس تم میری عبادت کرو |
| احمد رضا خان | بیشک تمہارا یہ دین ایک ہی دین ہے اور میں تمہارا رب ہوں تو میری عبادت کرو، |
| احمد علی | یہ لوگ تمہارے گروہ کے ہیں جو ایک ہی گروہ ہے اور میں تمہارا رب ہوں پھر میری ہی عبادت کرو |
| فتح جالندھری | یہ تمہاری جماعت ایک ہی جماعت ہے اور میں تمہارا پروردگار ہوں تو میری ہی عبادت کیا کرو |
| طاہر القادری | بیشک یہ تمہاری ملت ہے (سب) ایک ہی ملت ہے اور میں تمہارا رب ہوں پس تم میری (ہی) عبادت کیا کرو، |
| علامہ جوادی | بیشک یہ تمہارا دین ایک ہی دین اسلام ہے اور میں تم سب کا پروردگار ہوں لہذا میری ہی عبادت کیا کرو |
| ایم جوناگڑھی | یہ تمہاری امت ہے جو حقیقت میں ایک ہی امت ہے، اور میں تم سب کا پروردگار ہوں پس تم میری ہی عبادت کرو |
| حسین نجفی | (اے ایمان والو) یہ تمہاری (ملت) ہے جو درحقیقت ملت واحدہ ہے اور میں تمہارا پروردگار ہوں۔ بس تم میری ہی عبادت کرو۔ |
| M.Daryabadi: | Verily this community of yours is a single community, and I am your Lord; so worship Me. |
| M.M.Pickthall: | Lo! this, your religion, is one religion, and I am your Lord, so worship Me. |
| Saheeh International: | Indeed this, your religion, is one religion, and I am your Lord, so worship Me. |
| Shakir: | Surely this Islam is your religion, one religion (only), and I am your Lord, therefore serve Me. |
| Yusuf Ali: | Verily, this brotherhood of yours is a single brotherhood, and I am your Lord and Cherisher: therefore serve Me (and no other). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے