Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-64 ایت نمبر
| فَرَجَعُوْۤا اِلٰۤى اَنْفُسِهِمْ فَقَالُوْۤا اِنَّكُمْ اَنْتُمُ الظّٰلِمُوْنَۙ |
| آسان اُردو | پھر وہ(لوگ) اپنے آپ کی طرف لوٹے پھر اُنہوں نے کہا: بے شک! تم، تم ہی ظالم (نافرمانبردار) ہو |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اس پر وہ لوگ اپنے دل میں کچھ سوچنے لگے، اور (اپنے آپ سے) کہنے لگے کہ : سچی بات تو یہی ہے کہ تم خود ظالم ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ سُن کر وہ لوگ اپنے ضمیر کی طرف پلٹے اور (اپنے دلوں میں) کہنے لگے "واقعی تم خود ہی ظالم ہو" |
| احمد رضا خان | تو اپنے جی کی طرف پلٹے اور بولے بیشک تمہیں ستمگار ہو |
| احمد علی | پھر وہ اپنے دل میں سوچ کر کہنے لگے بے شک تم ہی بے انصاف ہو |
| فتح جالندھری | انہوں نے اپنے دل غور کیا تو آپس میں کہنے لگے بےشک تم ہی بےانصاف ہو |
| طاہر القادری | پھر وہ اپنی ہی (سوچوں کی) طرف پلٹ گئے تو کہنے لگے: بیشک تم خود ہی (ان مجبور و بے بس بتوں کی پوجا کر کے) ظالم (ہوگئے) ہو، |
| علامہ جوادی | اس پر ان لوگوں نے اپنے دلوں کی طرف رجوع کیا اور آپس میں کہنے لگے کہ یقینا تم ہی لوگ ظالم ہو |
| ایم جوناگڑھی | پس یہ لوگ اپنے دلوں میں قائل ہوگئے اور کہنے لگے واقعی ﻇالم تو تم ہی ہو |
| حسین نجفی | وہ لوگ (ابراہیم کا یہ جواب سن کر) اپنے دلوں میں سوچنے لگے اور آپس میں کہنے لگے واقعی تم خود ہی ظالم ہو۔ |
| M.Daryabadi: | They then turned to themselves, and said: verily ye it is who are the wrong-doers. |
| M.M.Pickthall: | Then gathered they apart and said: Lo! ye yourselves are the wrong doers. |
| Saheeh International: | So they returned to [blaming] themselves and said [to each other], "Indeed, you are the wrongdoers." |
| Shakir: | Then they turned to themselves and said: Surely you yourselves are the unjust; |
| Yusuf Ali: | So they turned to themselves and said, "Surely ye are the ones in the wrong!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
حضرت ابراہیم ؑ کے بارے میں
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں