Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-63 ایت نمبر
| قَالَ بَلْ فَعَلَهٗ كَبِیْرُهُمْ هٰذَا فَسْــٴَـلُوْهُمْ اِنْ كَانُوْا یَنْطِقُوْنَ |
| آسان اُردو | اُس (ابراہیم ؐ) نے کہا: نہیں! اُس نے کیا ہے، ان کے اس بڑے (بت) نے.پھر اُن (بتوں) سے پوچھ لو اگر وہ بولتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ابراہیم نے کہا : نہیں، بلکہ یہ حرکت ان کے اس بڑے سردار نے کی ہے، اب انہی بتوں سے پوچھ لو، اگر یہ بولتے ہوں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اُس نے جواب دیا "بلکہ یہ سب کچھ ان کے اس سردار نے کیا ہے، اِن ہی سے پوچھ لو اگر یہ بولتے ہوں" |
| احمد رضا خان | فرمایا بلکہ ان کے اس بڑے نے کیا ہوگا تو ان سے پوچھو اگر بولتے ہوں |
| احمد علی | کہا بلکہ ان کے اس بڑے نے یہ کیا ہے سو ان سے پوچھ لو اگر وہ بولتے ہیں |
| فتح جالندھری | (ابراہیم نے) کہا (نہیں) بلکہ یہ ان کے اس بڑے (بت) نے کیا (ہوگا) ۔ اگر یہ بولتے ہیں تو ان سے پوچھ لو |
| طاہر القادری | آپ نے فرمایا: بلکہ یہ (کام) ان کے اس بڑے (بت) نے کیا ہوگا تو ان (بتوں) سے ہی پوچھو اگر وہ بول سکتے ہیں، |
| علامہ جوادی | ابراہیم علیھ السّلامنے کہا کہ یہ ان کے بڑے نے کیا ہے تم ان سے دریافت کرکے دیکھو اگر یہ بول سکیں |
| ایم جوناگڑھی | آپ نے جواب دیا بلکہ اس کام کو ان کے بڑے نے کیا ہے تم اپنے خداؤں سے ہی پوچھ لو اگر یہ بولتے چالتے ہوں |
| حسین نجفی | ابراہیم (ع)نے کہا: بلکہ ان کے بڑے بت نے یہ سب کاروائی کی ہے ان بتوں سے ہی پوچھ لو اگر وہ بول سکتے ہیں؟ |
| M.Daryabadi: | He said: rather he hath wrought it: this big one of them: so question them, if they ever speak. |
| M.M.Pickthall: | He said: But this, their chief hath done it. So question them, if they can speak. |
| Saheeh International: | He said, "Rather, this - the largest of them - did it, so ask them, if they should [be able to] speak." |
| Shakir: | He said: Surely (some doer) has done it; the chief of them is this, therefore ask them, if they can speak. |
| Yusuf Ali: | He said: "Nay, this was done by - this is their biggest one! ask them, if they can speak intelligently!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
حضرت ابراہیم ؑ کے بارے میں
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں