Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-55 ایت نمبر
| قَالُوْۤا اَجِئْتَنَا بِالْحَقِّ اَمْ اَنْتَ مِنَ اللّٰعِبِیْنَ |
| آسان اُردو | اُنہوں نے کہا: کیا تم ہمارے پاس سچائی کو لائے ہو، یا تم (اے ابراہیمؐ) کھیل تماشہ کرنے والوں میں سے ہو؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | انہوں نے کہا : کیا تم ہم سے سچ مچ کی بات کر رہے ہو، یا دل لگی کر رہے ہو ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | انہوں نے کہا "کیا تو ہمارے سامنے اپنے اصلی خیالات پیش کر رہا ہے یا مذاق کرتا ہے؟" |
| احمد رضا خان | بولے کیا تم ہمارے پاس حق لائے ہو یا یونہی کھیلتے ہو |
| احمد علی | انھوں نے کہا کیا تو ہمارے پاس سچی بات لایا ہے یا تو دل لگی کرتا ہے |
| فتح جالندھری | وہ بولے کیا تم ہمارے پاس (واقعی) حق لائے ہو یا (ہم سے) کھیل (کی باتیں) کرتے ہو؟ |
| طاہر القادری | وہ بولے: کیا (صرف) تم ہی حق لائے ہو یا تم (محض) تماشا گروں میں سے ہو، |
| علامہ جوادی | ان لوگوں نے کہا کہ آپ کوئی حق بات لے کر آئے ہیں یا خالی کھیل تماشہ ہی کرنے والے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | کہنے لگے کیا آپ ہمارے پاس سچ مچ حق ﻻئے ہیں یا یوں ہی مذاق کر رہے ہیں |
| حسین نجفی | انہوں نے کہا کیا تم ہمارے پاس کوئی حق بات (سچا پیغام) لے کر آئے ہو یا صرف دل لگی کر رہے ہو؟ |
| M.Daryabadi: | They said: hast thou come unto us with the truth, or art thou of those who sport? |
| M.M.Pickthall: | They said: Bringest thou unto us the truth, or art thou some jester? |
| Saheeh International: | They said, "Have you come to us with truth, or are you of those who jest?" |
| Shakir: | They said: Have you brought to us the truth, or are you one of the triflers? |
| Yusuf Ali: | They said, "Have you brought us the Truth, or are you one of those who jest?" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
حضرت ابراہیم ؑ کے بارے میں
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں