Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-50 ایت نمبر
| وَ هٰذَا ذِكْرٌ مُّبٰرَكٌ اَنْزَلْنٰهُؕ اَفَاَنْتُمْ لَهٗ مُنْكِرُوْنَ۠ |
| آسان اُردو | اور یہ (قرآن) مبارک ذکر (نصیحت) ہے ہم نے اُس کونازل کیا ہے: کیاپھر تم اِس (قرآن) کے منکر(انکار کرنے والے)ہو؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اب یہ (قرآن) برکتوں والا پیغام نصیحت ہے جو ہم نے نازل کیا ہے۔ کیا پھر بھی تم اسے ماننے سے انکار کرتے ہو ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | اور اب یہ بابرکت "ذکر" ہم نے (تمہارے لیے) نازل کیا ہے پھر کیا تم اِس کو قبول کرنے سے انکاری ہو؟ |
| احمد رضا خان | اور یہ ہے برکت والا ذکر کہ ہم نے اتارا تو کیا تم اس کے منکر ہو، |
| احمد علی | اور یہ ایک مبارک نصیحت ہے جسے ہم نازل کیاہے پھر کیا تم اس کے بھی منکر ہو |
| فتح جالندھری | یہ مبارک نصیحت ہے جسے ہم نے نازل فرمایا ہے تو کیا تم اس سے انکار کرتے ہو؟ |
| طاہر القادری | یہ (قرآن) برکت والا ذکر ہے جسے ہم نے نازل فرمایا ہے، کیا تم اِس سے انکار کرنے والے ہو، |
| علامہ جوادی | اور یہ قرآن ایک مبارک ذکر ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے تو کیا تم لوگ اس کا بھی انکار کرنے والے ہو |
| ایم جوناگڑھی | اور یہ نصیحت وبرکت واﻻ قرآن بھی ہم ہی نے نازل فرمایا ہے کیا پھر بھی تم اس کے منکر ہو |
| حسین نجفی | اور یہ (قرآن) بابرکت نصیحت نامہ ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے۔ کیا تم اس کا انکار کرتے ہو؟ |
| M.Daryabadi: | And this is an admonition blest, which We have sent down! will ye then be the rejectors thereof? |
| M.M.Pickthall: | This is a blessed Reminder that We have revealed: Will ye then reject it? |
| Saheeh International: | And this [Qur'an] is a blessed message which We have sent down. Then are you with it unacquainted? |
| Shakir: | And this is a blessed Reminder which We have revealed; will you then deny it? |
| Yusuf Ali: | And this is a blessed Message which We have sent down: will ye then reject it? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
٭قرآن کو ذکر اس لئے کہا گیا ہے کہ اس میں اللہ کے احکامات کی بار بار یاد دہانی (نصیحت)کروائی گئی ہے